سورۃ الدخان 44:10
یہ سورۃ الدخان کی 59 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4424، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 496 پر ہے۔
فَٱرۡتَقِبۡ يَوۡمَ تَأۡتِي ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٖ مُّبِينٖ
آپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ﻇاہر دھواں ﻻئے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ ان کفار کے لیے تہدید ہے کہ اچھا آپ اس دن کا انتظار فرمائیں جب کہ آسمان پر دھوئیں کا ظہور ہوگا۔ اس کے سبب نزول میں بتلایا گیا ہے کہ اہل مکہ کے معاندانہ رویئے سے تنگ آکر نبی (صلى الله عليه وسلم) نے ان کے لیے قحط سالی کی بددعا فرمائی، جس کے نتیجے میں ان پر قحط کا عذاب نازل کردیا گیا حتیٰ کہ وہ ہڈیاں، کھالیں، اور مردار وغیرہ تک کھانے پر مجبور ہوگئے، آسمان کی طرف دیکھتے تو بھوک اور کمزوری کی شدت کی وجہ سے انہیں دھواں سا نظر آتا۔ بالآخر تنگ آکر نبی (صلى الله عليه وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عذاب ٹلنے پر ایمان لانے کا وعدہ کیا، لیکن یہ کیفیت دور ہوتے ہی ان کا کفر وعناد پھر اسی طرح عود کر آیا۔ چنانچہ پھر جنگ بدر میں ان کی سخت گرفت کی گئی۔ (صحیح بخاری کتاب التفسیر) بعض کہتے ہیں کہ قرب قیامت کی دس بڑی بڑی علامات میں سے ایک علامت دھواں بھی ہے جس سے کافر زیادہ متاثر ہوں گے اور مومن بہت کم۔ آیت میں اسی دھوئیں کا ذکر ہے۔ اس تفسیر کی رو سے یہ علامت قیامت کے قریب ظاہر ہوگی جب کہ پہلی تفسیر کی رو سے یہ ظاہر ہوچکی۔ امام شوکانی فرماتے ہیں، دونوں باتیں اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں، اس کی شان نزول کے اعتبار سے یہ واقعہ ظہور پذیر ہوچکا ہے جو صحیح سند سے ثابت ہے۔ تاہم علامات قیامت میں بھی اس کا ذکر صحیح احادیث میں آیا ہے، اس لیے وہ بھی اس کے منافی نہیں ہے، اس وقت بھی اس کا ظہور ہوگا۔
44:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 44:10
Al-Mukhtasar
10- لہٰذا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اپنی قوم پر جلد آنے والے عذاب کا انتظار کریں جس دن آسمان واضح دھواں لائے گا جسے شدتِ بھوک سے وہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 6
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 496
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 496
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 497
آیت 44:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الدخان. 114 میں سے سورت نمبر 44 · آیات کی تعداد: 59.
آیت 44:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 44:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 496 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 496 · نسخ مصحف (612 صفحات): 497.
آیت 44:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 6.
آیت 44:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 44:10: حروف کی تعداد 28، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 44:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 44:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,424 ہے۔
سورۃ الدخان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الدخان: آیات کی تعداد 59۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 44 پر ہے۔
سورۃ الدخان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الدخان مکی ہے۔
کیا آیت 44:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 44:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الدخان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 59 آیات اور 346 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔