سورۃ الدخان 44:37
یہ سورۃ الدخان کی 59 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4451، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 497 پر ہے۔
أَهُمۡ خَيۡرٌ أَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٖ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ أَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ مُجۡرِمِينَ
کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تبع کی قوم کے لوگ اور جو ان سے بھی پہلے تھے۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا یقیناً وه گنہ گار تھے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی یہ کفار مکہ کیا تبع اور ان سے پہلے کی قومیں، عاد وثمود وغیرہ سے زیادہ طاقت ور اور بہتر ہیں، جب ہم نے انہیں ان کے گناہوں کی پاداش میں، ان سے زیادہ قوت و طاقت رکھنے کے باوجود ہلاک کردیا تو یہ کیا حیثیت رکھتے ہیں؟ تبع سے مراد قوم سبا ہے۔ سبا میں حمیر قبیلہ تھا، یہ اپنے بادشاہ کو تبع کہتے تھے، جیسے روم کے بادشاہ کو قیصر، فارس کے بادشاہ کو کسریٰ، مصر کے حکمران کو فرعون اور حبشہ کے فرماں روا کو نجاشی کہا جاتا تھا۔ اہل تاریخ کا اتفاق ہے کہ تبابعہ میں سے بعض تبع کو بڑا عروج حاصل ہوا۔ حتیٰ کہ بعض مورخین نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ ملکوں کو فتح کرتے ہوئے سمرقند تک پہنچ گیا، اس طرح اور بھی کئی عظیم بادشاہ اس قوم میں گزرے اور اپنے وقت کی یہ ایک عظیم ترین قوم تھی جو قوت وطاقت، شوکت وحشمت اور فراغت وخوشحالی میں ممتاز تھی۔ لیکن جب اس قو م نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی تو اسے تہس نہس کرکے رکھ دیا گیا (تفصیل کے لیے دیکھئے سورۂ سبا کی متعلقہ آیات) حدیث میں ایک تبع کے بارے میں آتا ہے کہ وہ مسلمان ہوگیا تھا، اسے سب و شتم نہ کرو (مجمع الزوائد 87 / 86 ،صحیح الجامع للالبانی، 1319) تاہم ان کی اکثریت نافرمانوں کی ہی رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکت ان کا مقدر بنی۔
44:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 44:37
Al-Mukhtasar
37-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کیا آپ کو جھٹلانے والے یہ مشرک قوت اور دفاع میں زیادہ بہتر ہیں یا قومِ تُبع اور ان سے پہلے آنے والے جیسے عاد اور ثمود۔ ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا، یقیناً وہ مجرم تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 497
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 497
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 498
آیت 44:37 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الدخان. 114 میں سے سورت نمبر 44 · آیات کی تعداد: 59.
آیت 44:37 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 44:37 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 497 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 497 · نسخ مصحف (612 صفحات): 498.
آیت 44:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 44:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 44:37: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 44:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 44:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,451 ہے۔
سورۃ الدخان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الدخان: آیات کی تعداد 59۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 44 پر ہے۔
سورۃ الدخان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الدخان مکی ہے۔
کیا آیت 44:37 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 44:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الدخان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 59 آیات اور 346 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔