مواد پر جائیں

سورۃ الذاریات 51:49 الذاريات

یہ سورۃ الذاریات کی 60 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4724، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 522 پر ہے۔

وَمِن كُلِّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ

اور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیداکیا1 ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ہر چیز کو جوڑا جوڑا، نر اور مادہ یا اس کی مقابل اور ضد کو بھی پیدا کیا ہے۔ جیسے روشنی اور اندھیرا، خشکی اور تری، چاند اور سورج، میٹھا اور کڑوا، رات اور دن، خیر اور شر، زندگی اور موت، ایمان اور کفر، شقاوت اور سعادت، جنت اور دوزخ، جن وانس وغیرہ، حتیٰ کہ حیوانات (جاندار) کے مقابل، جمادات (بے جان) اس لیے ضروری ہے کہ دنیاکا بھی جوڑا ہو یعنی آخرت، دنیا کے بالمقابل دوسری زندگی۔
  2. 2 یہ جان لو کہ ان سب کا پیدا کرنے والا صرف ایک اللہ ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔

51:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الذاریات
0/60
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الذاریات 51:49 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 51:49

Al-Mukhtasar

49- اور ہر چیز کا ہم نے جوڑا جوڑا پیدا کیا، جیسے مذکر و مؤنث، آسمان و زمین اور خشکی و سمندر تاکہ تم اللہ کی توحید اور اس کی قدرت و طاقت کو یاد رکھو جس نے ہر چیز کا جوڑا جوڑا پیدا کیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
27
الفاظ کی تعداد
7
مدینہ مصحف (604 صفحات)
522
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
522
نسخ مصحف (612 صفحات)
523
آیت 51:49 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الذاریات (الذاريات). 114 میں سے سورت نمبر 51 · آیات کی تعداد: 60.

آیت 51:49 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 27.

آیت 51:49 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 522 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 522 · نسخ مصحف (612 صفحات): 523.

آیت 51:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 7.

آیت 51:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 51:49: حروف کی تعداد 29، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 51:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 51:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,724 ہے۔

سورۃ الذاریات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الذاریات: آیات کی تعداد 60۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 51 پر ہے۔

سورۃ الذاریات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الذاریات مکی ہے۔

کیا آیت 51:49 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 51:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الذاریات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 60 آیات اور 360 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play