مواد پر جائیں

سورۃ الاحقاف 46:21 الأحقاف

یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4531، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 505 پر ہے۔

۞ وَٱذۡكُرۡ أَخَا عَادٍ إِذۡ أَنذَرَ قَوۡمَهُۥ بِٱلۡأَحۡقَافِ وَقَدۡ خَلَتِ ٱلنُّذُرُ مِنۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهِۦٓ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّا ٱللَّهَ إِنِّيٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٖ

اور عاد کے بھائی کو یاد کرو، جبکہ اس نے اپنی قوم کو احقاف میں ڈرایا1 اور یقیناً اس سے پہلے بھی ڈرانے والے گزر چکے ہیں اور اس کے بعد بھی یہ کہ تم سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کسی کی عبادت نہ کرو، بیشک میں تم پر بڑے دن کے عذاب سے خوف کھاتا ہوں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 أَحْقَافٌ، حِقْفٌ کی جمع ہے۔ ریت کا بلند مستطیل ٹیلہ، بعض نے اس کے معنی پہاڑ اور غار کےکیے ہیں۔ یہ حضرت ہود (عليه السلام) کی قوم عاد اولیٰ۔ کے علاقے کا نام ہے، جو حضر موت (یمن) کے قریب تھا۔ کفار مکہ کی تکذیب کے پیش نظر نبی (صلى الله عليه وسلم) کی تسلی کے لئے گزشتہ انبیا علیہم السلام کے واقعات کا تذکرہ کیا جا رہا ہے۔
  2. 2 یوم عظیم سےمراد قیامت کا دن ہے، جسےاس کی ہولناکی کی وجہ سے بجا طور پر بڑا دن کہا گیا ہے۔

46:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحقاف
0/35
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحقاف 46:21 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 46:21

Al-Mukhtasar

21- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! عاد کے نسبی بھائی ہود علیہ السلام کو یاد کریں جب انھوں نے اپنی قوم کو اللہ کا عذاب ان پر ٹوٹ پڑنے سے ڈرایا جبکہ وہ جزیرۂ عرب کے جنوب میں واقع ٹیلوں (احقاف) میں اپنے گھروں میں تھے۔ یقیناً ہود( علیہ السلام ) سے پہلے اور بعد میں بھی اپنی اپنی قوم کو ڈرانے والے کئی رسول گزرے، اس حال میں کہ وہ اپنی قوموں سے کہتے رہے: تم صرف اکیلے اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو۔ اے قوم! بلاشبہ میں تم پر بڑے دن، یعنی قیامت کے عذاب کا خوف کھاتا ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
505
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
504
نسخ مصحف (612 صفحات)
505
آیت 46:21 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.

آیت 46:21 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 46:21 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 505 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 504 · نسخ مصحف (612 صفحات): 505.

آیت 46:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 46:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 46:21: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 46:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 46:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,531 ہے۔

سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔

سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحقاف مکی ہے۔

کیا آیت 46:21 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 46:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play