سورۃ الاحقاف 46:25 الأحقاف
یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4535، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 505 پر ہے۔
تُدَمِّرُ كُلَّ شَيۡءِۭ بِأَمۡرِ رَبِّهَا فَأَصۡبَحُواْ لَا يُرَىٰٓ إِلَّا مَسَٰكِنُهُمۡۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡمُجۡرِمِينَ
جو اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو ہلاک کر دے گی، پس وه ایسے ہوگئے کہ بجر ان کے مکانات کے اور کچھ دکھائی نہ دیتا1 تھا۔ گنہگاروں کے گروه کو ہم یوں ہی سزا دیتے ہیں.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی مکین (گھر والے) سب تباہ ہوگئے اور صرف مکانات (گھر) نشان عبرت کے طور پر باقی رہ گئے۔
46:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 46:25
Al-Mukhtasar
25- وہ ہر اس چیز کو جس پر سے وہ گزرے گی اور جسے تباہ کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے، اسے تباہ کر دے گی، چنانچہ وہ طوفانی آندھی سے اس طرح ہلاک ہو گئے کہ جن گھروں میں وہ رہتے تھے اور جو پہلے ان کے وجود کی وہاں نشانی تھے، ان گھروں کے سوا وہاں کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ اسی طرح کی دردناک سزا ہم ان مجرموں کو دیتے ہیں جو اپنے کفر اور گناہوں پر اڑے ہوئے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 505
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 505
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 506
آیت 46:25 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.
آیت 46:25 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 46:25 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 505 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 505 · نسخ مصحف (612 صفحات): 506.
آیت 46:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 46:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 46:25: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 46:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 46:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,535 ہے۔
سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔
سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاحقاف مکی ہے۔
کیا آیت 46:25 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 46:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔