مواد پر جائیں

سورۃ الاحقاف 46:28 الأحقاف

یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4538، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 505 پر ہے۔

فَلَوۡلَا نَصَرَهُمُ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ قُرۡبَانًا ءَالِهَةَۢۖ بَلۡ ضَلُّواْ عَنۡهُمۡۚ وَذَٰلِكَ إِفۡكُهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَفۡتَرُونَ

پس قرب الٰہی حاصل کرنے کے لئے انہوں نے اللہ کے سوا جن جن کو اپنا معبود بنا رکھا تھا انہوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی؟ بلکہ وه تو ان سے کھو گئے، (بلکہ دراصل) یہ ان کا محض جھوٹ اور (بالکل) بہتان تھا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جن معبودوں کو وہ تقرب الٰہی کا ذریعہ سمجھتے تھے، انہوں نے ان کی کوئی مدد نہیں کی، بلکہ وہ اس موقعےپر آئے ہی نہیں، بلکہ گم رہے۔ اس سے بھی معلوم ہوا کہ مشرکین مکہ بتوں کو الہٰ نہیں سمجھتےبلکہ انہیں بارگاہ الٰہی میں قرب کا ذریعہ اور وسیلہ سمجھتے تھے۔ اللہ نے اس وسیلےکو یہاں افک (جھوٹ) اور افترا (بہتان) قرار دے کر واضح فرما دیا کہ یہ ناجائز اور حرام ہے۔

46:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحقاف
0/35
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحقاف 46:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 46:28

Al-Mukhtasar

28- پھر ان بتوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی جن کو انھوں نے اللہ کے سوا معبود بنا رکھا تھا اور ان کے نام کی عبادت اور قربانیوں سے ان کا قرب حاصل کرتے تھے؟! یقیناً انھوں نے کسی طور ان کی مدد نہیں کی بلکہ جب انھیں ان کی سخت ضرورت تھی تو وہ ان سے غائب ہو گئے۔ یہ ان کا جھوٹ اور بہتان تھا جو انھوں نے خود کو جتا رکھا تھا کہ یہ بت انھیں نفع دیں گے اور اللہ کے حضور ان کی سفارش کریں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
505
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
505
نسخ مصحف (612 صفحات)
506
آیت 46:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.

آیت 46:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 46:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 505 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 505 · نسخ مصحف (612 صفحات): 506.

آیت 46:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 46:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 46:28: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 46:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 46:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,538 ہے۔

سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔

سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحقاف مکی ہے۔

کیا آیت 46:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 46:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play