مواد پر جائیں

سورۃ الاحقاف 46:33 الأحقاف

یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4543، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 506 پر ہے۔

أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّ ٱللَّهَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَلَمۡ يَعۡيَ بِخَلۡقِهِنَّ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحۡـِۧيَ ٱلۡمَوۡتَىٰۚ بَلَىٰٓۚ إِنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ

کیا وه نہیں دیکھتے کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے وه نہ تھکا، وه یقیناً مُردوں کو زنده کرنے پر قادر ہے؟ کیوں نہ ہو؟ وه یقیناً ہر چیز پر قادر ہے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 رأی سے، رؤیت قلبی مراد ہے، یعنی کیا انہوں نے نہیں جانا۔ أَلَمْ يَعْلَمُوا یا أَلَمْ يَتَفَكَّرُوا، کہ جو اللہ آسمان وزمین کو پیدا کرنے والا ہے، جن کی وسعت و بے کرانی کی انتہا نہیں ہے اور وہ ان کو بنا کر تھکا بھی نہیں۔ کیا وہ مردوں کودوبارہ زندہ نہیں کر سکتا؟ یقیناً کر سکتا ہے، اس لئے کہ وہ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ کی صفت سے متصف ہے۔

46:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحقاف
0/35
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحقاف 46:33 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 46:33

Al-Mukhtasar

33-کیا دوبارہ اٹھائے جانے کو جھٹلانے والے ان مشرکوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ، جس نے آسمانوں اور زمين کو پیدا کیا اور وہ ان کے بے پناہ حجم اور وسعت کے باوجود ان کی تخلیق سے عاجز نہیں آیا، اس پر قادر ہے کہ وہ حساب کتاب اور جزا و سزا کے لیےمُردوں کو زندہ کرے؟! کیوں نہیں، وہ انھیں زندہ کرنے پر یقیناً قادر ہے۔ بلاشبہ وہ پاک ذات ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے، لہٰذا وہ مُردوں کو دوبارہ زندہ کرنے سے عاجز نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
506
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
506
نسخ مصحف (612 صفحات)
507
آیت 46:33 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.

آیت 46:33 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 46:33 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 506 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 506 · نسخ مصحف (612 صفحات): 507.

آیت 46:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 46:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 46:33: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 46:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 46:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,543 ہے۔

سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔

سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحقاف مکی ہے۔

کیا آیت 46:33 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 46:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play