مواد پر جائیں

سورۃ الاحقاف 46:35 الأحقاف

یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4545، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 506 پر ہے۔

فَٱصۡبِرۡ كَمَا صَبَرَ أُوْلُواْ ٱلۡعَزۡمِ مِنَ ٱلرُّسُلِ وَلَا تَسۡتَعۡجِل لَّهُمۡۚ كَأَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَ مَا يُوعَدُونَ لَمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا سَاعَةٗ مِّن نَّهَارِۭۚ بَلَٰغٞۚ فَهَلۡ يُهۡلَكُ إِلَّا ٱلۡقَوۡمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ

پس (اے پیغمبر!) تم ایسا صبر کرو جیسا صبر عالی ہمت رسولوں نے کیا اور ان کے لئے (عذاب طلب کرنے میں) جلدی نہ کرو1 ، یہ جس دن اس عذاب کو دیکھ لیں گے جس کا وعده دیئے جاتے ہیں تو (یہ معلوم ہونے لگے گا کہ) دن کی ایک گھڑی ہی (دنیا میں) ٹھہرے2 تھے، یہ ہے پیغام پہنچا3 دینا، پس بدکاروں کے سوا کوئی ہلاک نہ کیا جائے گا.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یہ کفار مکہ کے رویے کے مقابلے میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی جا رہی ہے اور صبر کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
  2. 2 قیامت کاہولناک عذاب دیکھنے کے بعد انہیں دنیا کی زندگی ایسے معلوم ہوگی جیسے دن کی صرف ایک گھڑی یہاں گزار کر گئے ہیں۔
  3. 3 یہ متبدا محذوف کی خبرہے۔ أَيْ : هَذَا الَّذِي وَعَظْتَهَمْ بِهِ بَلاغٌ یہ وہ نصیحت یا پیغام ہے جس کا پہنچانا تیرا کام ہے۔
  4. 4 اس آیت میں بھی اہل ایمان کے لئے خوش خبری اور حوصلہ افزائی ہے کہ ہلاکت اخروی صرف ان لوگوں کا حصہ ہے جو اللہ کےنافرمان اور اس کی حدود پامال کرنے والے ہیں۔

46:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحقاف
0/35
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحقاف 46:35 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 46:35

Al-Mukhtasar

35- لہٰذا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کی قوم جو آپ کو جھٹلاتی ہے، اس پر اس طرح صبر کریں جیسے عالی ہمت رسولوں نوح، ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام نے صبر کیا ۔ اور ان کے لیے جلدی عذاب طلب نہ کریں۔ گویا آپ کی قوم کے جھٹلانے والے لوگ جس دن آخرت میں وہ عذاب دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے، تو اس عذاب کے طویل المدت ہونے کی وجہ سے یوں سمجھیں گے جیسے وہ دنیا میں دن کی بس ایک گھڑی ٹھہرے ہیں۔ یہ قرآن جو محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم پر اتارا گیا ہے، یہ تمام انسانوں اور جنوں کے لیے پیغام اور کافی و شافی ہے، بلاشبہ اس عذاب سے صرف وہی لوگ ہلاک کیے جائیں گے جو کفر اور گناہ کر کے اللہ کی اطاعت سے نکلنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
506
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
506
نسخ مصحف (612 صفحات)
507
آیت 46:35 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.

آیت 46:35 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 46:35 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 506 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 506 · نسخ مصحف (612 صفحات): 507.

آیت 46:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 46:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 46:35: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 46:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 46:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,545 ہے۔

سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔

سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحقاف مکی ہے۔

کیا آیت 46:35 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 46:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play