مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:1 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3534، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 418 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ ٱتَّقِ ٱللَّهَ وَلَا تُطِعِ ٱلۡكَٰفِرِينَ وَٱلۡمُنَٰفِقِينَۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمٗا

اے نبی! اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا1 اور کافروں اور منافقوں کی باتوں میں نہ آجانا، اللہ تعالیٰ بڑے علم واﻻ اور بڑی حکمت واﻻ ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 آیت میں تقویٰ پر مداومت اور تبلیغ ودعوت سے استقامت کا حکم ہے۔ طلق بن حبیب کہتے ہیں، تقویٰ کا مطلب ہے کہ تو اللہ کی اطاعت اللہ کی دی ہوئی روشنی کے مطابق کرے اور اللہ سے ثواب کی امید رکھے اور اللہ کی معصیت اللہ کی دی ہوئی روشنی کے مطابق ترک کر دے، اللہ کےعذاب سے ڈرتے ہوئے۔ (ابن کثیر)
  2. 2 پس وہی اس بات کا حق دار ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے اس لئے کہ عواقب کو وہی جانتا ہے اور اپنے اقوال وافعال میں وہ حکیم ہے۔

33:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:1 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:1

Al-Mukhtasar

1-اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اور آپ کے ساتھی اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک کر اللہ کے تقویٰ اور پرہیزگاری پر کاربند رہیں اور صرف اسی سے ڈریں۔ کافروں اور منافقوں کی خواہشات کی پیروی نہ کریں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کافروں اور منافقوں کی سازشوں کو خوب جاننے والااور اپنی تخلیق و تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
418
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
418
نسخ مصحف (612 صفحات)
419
آیت 33:1 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:1 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 33:1 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 418 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 418 · نسخ مصحف (612 صفحات): 419.

آیت 33:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 33:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:1: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,534 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:1 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play