مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:13 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3546، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 419 پر ہے۔

وَإِذۡ قَالَت طَّآئِفَةٞ مِّنۡهُمۡ يَٰٓأَهۡلَ يَثۡرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمۡ فَٱرۡجِعُواْۚ وَيَسۡتَـٔۡذِنُ فَرِيقٞ مِّنۡهُمُ ٱلنَّبِيَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوۡرَةٞ وَمَا هِيَ بِعَوۡرَةٍۖ إِن يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارٗا

ان ہی کی ایک جماعت نے ہانک لگائی کہ اے مدینہ والو1 ! تمہارے لئے ٹھکانہ نہیں چلو لوٹ چلو2، اور ان کی ایک اور جماعت یہ کہہ کر نبی ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ سے اجازت مانگنے لگی کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں3، حاﻻنکہ وه (کھلے ہوئے اور) غیر محفوظ نہ تھے (لیکن) ان کا پختہ اراده بھاگ کھڑے ہونے کا تھا.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یثرب اس پورے علاقے کا نام تھا، مدینہ اسی کا ایک حصہ تھا، جسے یہاں یثرب سے تعبیر کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا نام یثرب اس لئے پڑا کہ کسی زمانے میں عمالقہ میں سے کسی نے یہاں پڑاو کیا تھا جس کا نام یثرب بن عمیل تھا۔ (فتح القدیر)۔
  2. 2 یعنی مسلمانوں کے لشکر میں رہنا تو سخت خطرناک ہے، اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاؤ۔
  3. 3 یعنی بنو قریظہ کی طرف سے حملے کا خطرہ ہے یوں اہل خانہ کی جان ومال اور آبرو خطرے میں ہے۔
  4. 4 یعنی جو خطرہ وہ ظاہر کر رہے ہیں، نہیں ہے وہ اس بہانے سے راہ فرار چاہتے ہیں۔ عَوْرَةٌ کے لغوی اور معروف معنی کے لئے دیکھئے، سورۂ نور، آیت 58 کا حاشیہ۔

33:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:13 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:13

Al-Mukhtasar

13-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ وقت یاد کریں جب منافقوں کے ایک گروہ نے مدینے والوں سے کہا: اے یثرب والو! (اسلام سے پہلے مدینہ طیبہ کا نام یثرب تھا) خندق کے قریب سلع پہاڑ کے دامن میں ٹھہرنا اب تمھارے لیے ممکن نہیں، لہٰذا اپنے گھروں کو لوٹ چلو اور ان کی ایک اور جماعت نبی( صلى اللہ عليہ وسلم ) سے اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت مانگنے لگی یہ کہہ کر کہ ان کے گھر دشمنوں کے سامنے کھلے اور غیر محفوظ ہیں، حالانکہ ان کے گھر کھلے نہیں تھے جیسا کہ وہ خیال کر رہے تھے۔ وہ صرف اس جھوٹے عذر کے ذریعے سے دشمن سے بھاگنا چاہتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
419
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
419
نسخ مصحف (612 صفحات)
420
آیت 33:13 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:13 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 33:13 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 419 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 419 · نسخ مصحف (612 صفحات): 420.

آیت 33:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 33:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:13: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,546 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:13 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play