مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:15 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3548، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 419 پر ہے۔

وَلَقَدۡ كَانُواْ عَٰهَدُواْ ٱللَّهَ مِن قَبۡلُ لَا يُوَلُّونَ ٱلۡأَدۡبَٰرَۚ وَكَانَ عَهۡدُ ٱللَّهِ مَسۡـُٔولٗا

اس سے پہلے تو انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ پیٹھ نہ پھیریں گے1 ، اور اللہ تعالیٰ سے کیے ہوئے وعده کی باز پرس ضرور2 ہوگی.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 بیان کیا جاتا ہے کہ منافقین جنگ بدر تک مسلمان نہیں ہوئے۔ لیکن جب مسلمان فاتح ہوکر اور مال غنیمت لے کر واپس آئے تو انہوں نے نہ صرف یہ کہ اسلام کا اظہار کیا بلکہ یہ عہد بھی کیا کہ آئندہ جب بھی کفار سے معرکہ پیش آیا تو وہ مسلمانوں کے ساتھ مل کر ضرور لڑیں گے، یہاں ان کو وہی عہد یاد کرایا گیا ہے۔
  2. 2 یعنی اسےپورا کرنے کا ان سے مطالبہ کیا جائے گا اور عدم وفا پر سزا کے وہ مستحق ہوں گے۔

33:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:15

Al-Mukhtasar

15-احد کے دن لڑائی سے بھاگنے کے بعد یقیناً ان منافقوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے انھیں دوبارہ لڑائی کا موقع دیا تو وہ ضرور اپنے دشمن سے لڑیں گے اور ان کے ڈر سے بھاگیں گے نہیں لیکن انھوں نے یہ عہد توڑ دیا۔ ہر بندے نے اللہ سے جو وعدہ کیا ہے، وہ اسے پورا کرنے کا ذمہ دار ہے اور اس سے اس کے بارے میں ضرور باز پرس ہوگی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
419
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
419
نسخ مصحف (612 صفحات)
420
آیت 33:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 33:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 419 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 419 · نسخ مصحف (612 صفحات): 420.

آیت 33:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 33:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:15: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,548 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play