مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:45 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3578، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 424 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ إِنَّآ أَرۡسَلۡنَٰكَ شَٰهِدٗا وَمُبَشِّرٗا وَنَذِيرٗا

اے نبی! یقیناً ہم نے ہی آپ کو (رسول بنا کر) گواہیاں دینے واﻻ1 ، خوشخبریاں سنانے واﻻ، آگاه کرنے واﻻ بھیجا ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 بعض لوگ شاہد کے معنی حاضر وناظر کے کرتے ہیں جو قرآن کی تحریف معنوی ہے۔ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) اپنی امت کی گواہی دیں گے، ان کی بھی جو آپ (صلى الله عليه وسلم) پر ایمان لائے اور ان کی بھی جنہوں نے تکذیب کی۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) قیامت والے دن اہل ایمان کو ان کے اعضائے وضو سے پہنچان لیں گے جو چمکتے ہوں گے، اسی طرح آپ (صلى الله عليه وسلم) دیگر انبیا علیہم السلام کی گواہی دیں گے کہ ا نہوں نے اپنی اپنی قوموں کو اللہ کا پیغام پہنچا دیا تھا اور یہ گواہی اللہ کے دیئے ہوئے یقینی علم کی بنیاد پر ہوگی۔ اس لئے نہیں کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) تمام انبیا علیہم السلام کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے رہے ہیں، یہ عقیدہ تو نصوص قرآنی کے خلاف ہے۔

33:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:45 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:45

Al-Mukhtasar

45- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ ہم نے آپ کو لوگوں کی طرف اس بات پر گواہی دینے والا بنا کر بھیجا کہ آپ نے وہ پیغام انھیں پہنچا دیا ہے جسے دے کر آپ ان کی طرف بھیجے گئے۔ ان میں سے مومنوں کو اس جنت کی خوشخبری دینے کے لیے بھیجا جو اللہ نے ان کے لیے تیار کی ہے اور کافروں کو اس عذاب سے ڈرانے کے لیے بھیجا جو اللہ نے ان کے لیے تیار کیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
7
مدینہ مصحف (604 صفحات)
424
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
424
نسخ مصحف (612 صفحات)
425
آیت 33:45 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:45 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 33:45 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 424 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 424 · نسخ مصحف (612 صفحات): 425.

آیت 33:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 7.

آیت 33:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:45: حروف کی تعداد 35، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,578 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:45 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play