سورۃ العلق 96:18
یہ سورۃ العلق کی 19 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 6124، پارہ 30۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 597 پر ہے۔
سَنَدۡعُ ٱلزَّبَانِيَةَ
ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 حدیث میں آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) خانہ کعبہ کے پاس نماز پڑھ رہے تھے۔ ابوجہل گزرا تو کہا اے محمد! (صلى الله عليه وسلم) میں نے تجھے نماز پڑھنے سے منع نہیں کیا تھا؟ اور آپ (صلى الله عليه وسلم) سے سخت دھمکی آمیز باتیں کیں، آپ (صلى الله عليه وسلم) نے کڑا جواب دیا تو کہنے لگا اے محمد! (صلى الله عليه وسلم) تو مجھے کس چیز سے ڈراتا ہے؟ اللہ کی قسم، اس وادی میں سب سے زیادہ میرے حمایتی اور مجلس والے ہیں، جس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) ما فرماتے ہیں، اگر وہ اپنے حمایتیوں کو بلاتا تو اسی وقت ملائکہ عذاب اسے اسے پکڑ لیتے۔( ترمذی، تفسیر سورۂ اقر مسند احمد، 1/ 329 وتفسیر ابن جریر) اور صحیح مسلم کے الفاظ ہیں کہ اس نے آگے بڑھ کر آپ (صلى الله عليه وسلم) کی گردن پر پیر رکھنے کا ارادہ کیا کہ ایک دم الٹے پاؤں پیچھے ہٹا اور اپنے ہاتھوں سے اپنا بچاؤ کرنے لگا، اس سے کہا گیا، کیا بات ہے؟ اس نے کہا کہ میرے اور محمد(صلى الله عليه وسلم) کے درمیان آگ کی خندق، ہولناک منظر اور بہت سارے پر ہیں۔ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، اگر یہ میرے قریب ہوتا تو فرشتے اس کی بوٹی بوٹی نوچ لیتے۔ (كتاب صفة القيامة، باب إن الإنسان ليطغى) الزَّبَانِيَة، داروغے اور پولیس۔ یعنی طاقتور لشکر، جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
96:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 96:18
Al-Mukhtasar
18- تو ہم ضرور ان سخت گیر فرشتوں کو بلا لیں گے جو جہنم کے داروغے ہیں، جو اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم انھیں ملے اسے بجا لاتے ہیں، پھر وہ دیکھے کہ کون سا گروہ زیادہ قوت والا اور طاقتور ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 2
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 597
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 604
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 605
آیت 96:18 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العلق. 114 میں سے سورت نمبر 96 · آیات کی تعداد: 19.
آیت 96:18 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 30.
آیت 96:18 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 597 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 604 · نسخ مصحف (612 صفحات): 605.
آیت 96:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 2.
آیت 96:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 96:18: حروف کی تعداد 12، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 96:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 96:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,124 ہے۔
سورۃ العلق میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العلق: آیات کی تعداد 19۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 96 پر ہے۔
سورۃ العلق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العلق مکی ہے۔
کیا آیت 96:18 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 96:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العلق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 19 آیات اور 72 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔