مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:109 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 109 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 898، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 141 پر ہے۔

وَأَقۡسَمُواْ بِٱللَّهِ جَهۡدَ أَيۡمَٰنِهِمۡ لَئِن جَآءَتۡهُمۡ ءَايَةٞ لَّيُؤۡمِنُنَّ بِهَاۚ قُلۡ إِنَّمَا ٱلۡأٓيَٰتُ عِندَ ٱللَّهِۖ وَمَا يُشۡعِرُكُمۡ أَنَّهَآ إِذَا جَآءَتۡ لَا يُؤۡمِنُونَ

اور ان لوگوں نے قسموں میں بڑا زور لگا کر اللہ تعالیٰ کی قسم کھائی کہ1 اگر ان کے پاس کوئی نشانی آ جائے2 تو وه ضرور ہی اس پر ایمان لے آئیں گے، آپ کہہ دیجئے کہ نشانیاں سب اللہ کے قبضے میں ہیں3 اور تم کو اس کی کیا خبر کہ وه نشانیاں جس وقت آجائیں گی یہ لوگ تب بھی ایمان نہ ﻻئیں گے۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ، أَيْ: حَلَفُوا أَيْمَانًا مُؤَكَّدَةً۔ بڑی تاکید سے قسمیں کھائیں۔
  2. 2 یعنی کوئی بڑا معجزہ جو ان کی خواہش کے مطابق ہو، جیسے عصائے موسیٰ (عليه السلام) ، احیائے موتی اور ناقۂ ثمود وغیرہ جیسا۔
  3. 3 ان کا یہ مطالبۂ خرق عادت تعنت وعناد کے طور پر ہے، طلب ہدایت کی نیت سے نہیں ہے۔ تاہم ان نشانیوں کا ظہور تمام تر اللہ کے اختیار میں ہے، وہ چاہے تو ان کا مطالبہ پورا کردے۔ بعض مرسل روایات میں ہے کہ کفار مکہ نے مطالبہ کیا تھا کہ صفا پہاڑ سونے کا بنا دیا جائے تو وہ ایمان لے آئیں گے، جس پر جبریل (عليه السلام) نے آکر کہا کہ اگر اس کے بعد بھی یہ ایمان نہ لائے تو پھرانہیں ہلاک کردیا جائے گا، جسے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے پسند نہیں فرمایا۔ (ابن کثیر )۔

6:109 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:109 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:109

Al-Mukhtasar

109- اور مشرکوں نے اللہ کی پکی قسم کھائی کہ اگر محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) ان کی خواہش کے مطابق کوئی بڑا معجزہ لائے تو وہ ضرور اس معجزے پر ایمان لائیں گے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: معجزے میرے ہاتھ میں نہیں کہ انھیں اتاروں۔ ان کو اتارنے کا اختیار تو بس اللہ کے پاس ہے، وہ جب چاہے نازل کرتا ہے۔ اے اہلِ ایمان! تمھیں اس کی کیا خبر کہ جب ان کی خواہش اور مطالبے کے مطابق معجزہ آجائے تو وہ ایمان ہی نہ لائیں؟ بلکہ وہ اپنی سرکشی اور انکار پر اڑے رہیں کیونکہ وہ ہدایت کے طلب گار ہی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
141
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
141
نسخ مصحف (612 صفحات)
142
آیت 6:109 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:109 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:109 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 141 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 141 · نسخ مصحف (612 صفحات): 142.

آیت 6:109 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 6:109 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:109: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:109 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:109 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 898 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:109 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:109 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play