سورۃ الانعام 6:146 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 146 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 935، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 147 پر ہے۔
وَعَلَى ٱلَّذِينَ هَادُواْ حَرَّمۡنَا كُلَّ ذِي ظُفُرٖۖ وَمِنَ ٱلۡبَقَرِ وَٱلۡغَنَمِ حَرَّمۡنَا عَلَيۡهِمۡ شُحُومَهُمَآ إِلَّا مَا حَمَلَتۡ ظُهُورُهُمَآ أَوِ ٱلۡحَوَايَآ أَوۡ مَا ٱخۡتَلَطَ بِعَظۡمٖۚ ذَٰلِكَ جَزَيۡنَٰهُم بِبَغۡيِهِمۡۖ وَإِنَّا لَصَٰدِقُونَ
اور یہود پر ہم نے تمام ناخن والے جانور حرام کرد یئے تھے1 اور گائے اور بکری میں سے ان دونوں کی چربیاں ان پر ہم نے حرام کردی تھیں مگر وه جو ان کی پشت پر یا انتڑیوں میں لگی ہو یا جو ہڈی سے ملی ہو2۔ ان کی شرارت کے سبب ہم نے ان کو یہ سزا دی3 اور ہم یقیناً سچے ہیں۔4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 ناخن والے جانور سے مراد وہ ہاتھ والے جانور ہیں جن کی انگلیاں پھٹی ہوئی یعنی جدا جدا نہ ہوں۔ جیسے اونٹ، شترمرغ، بطخ، قاز، گائے اور بکری وغیرہ۔ ایسے سب چرند پرند حرام تھے۔ گویا صرف وہ جانور اور پرندے ان کے لئے حلال تھے جن کے پنجے کھلے ہوں۔
- 2 یعنی جو چربی گائے یا بکری کی پشت پر ہو (یا دنبے کی چکتی ہو) یا انتڑیوں (یا اوجھ) یا ہڈیوں کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔ چربی کی یہ مقدار حلال تھی۔
- 3 یہ چیزیں ہم نے بطور سزا ان پر حرام کی تھیں یعنی یہود کا یہ دعویٰ صحیح نہیں کہ یہ چیزیں حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے اوپر حرام کی ہوئی تھیں اور ہم تو ان کے اتباع میں ان کو حرام سمجھتے ہیں۔
- 4 اس کا مطلب یہ ہے کہ یہود یقینًا اپنے مذکورہ دعوے میں جھوٹے ہیں۔
6:146 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:146
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے اس امت پر حرام کیے گئے جانوروں کا ذکر کیا تو ساتھ ہی وہ بھی بیان کر دیا جو اس نے یہود کے لیے حرام کیا تھا تاکہ واضح ہو جائے کہ مشرکوں نے جو کچھ حرام قرار دے رکھا ہے، وہ اللہ کا حکم ہے نہ اس کی کوئی ٹھوس دلیل ہے۔ وہ صرف شیطان کے اشاروں پر ناچتے ہیں، چنانچہ فرمایا:
146- ہم نے یہود پر ہر وہ جانور حرام کیا جس کی انگلیاں پھٹی ہوئی نہ ہوں، یعنی جدا جدا نہ ہوں، جیسے اونٹ اور شتر مرغ وغیرہ اور ان پر گائے اور بکری کی چربی کو حرام کیا سوائے اس کے جو ان کی پشتوں کے ساتھ لگی ہو یا انتڑیوں کے ساتھ ہو یا جو ہڈیوں کے ساتھ چپکی ہوئی ہو، جیسے سرین اور پہلو وغیرہ۔ یہ چیزیں ہم نے ان کے ظلم کی وجہ سے بطور سزا ان پر حرام کیں اور یقیناً ہم جو خبر بھی دیتے ہیں، اس میں سچے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 147
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 147
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 148
آیت 6:146 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:146 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:146 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 147 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 147 · نسخ مصحف (612 صفحات): 148.
آیت 6:146 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 6:146 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:146: حروف کی تعداد 120، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:146 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:146 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 935 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:146 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:146 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔