مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:150 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 150 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 939، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 148 پر ہے۔

قُلۡ هَلُمَّ شُهَدَآءَكُمُ ٱلَّذِينَ يَشۡهَدُونَ أَنَّ ٱللَّهَ حَرَّمَ هَٰذَاۖ فَإِن شَهِدُواْ فَلَا تَشۡهَدۡ مَعَهُمۡۚ وَلَا تَتَّبِعۡ أَهۡوَآءَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا وَٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ وَهُم بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُونَ

آپ کہیے کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو اس بات پر شہادت دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام کردیا ہے1 ، پھر اگر وه گواہی دے دیں تو آپ اس کی شہادت2 نہ دیجئے اور ایسے لوگوں کے باطل خیاﻻت کا اتباع مت کیجئے! جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں اور وه جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وه اپنے رب کے برابر دوسروں کو ٹھہراتے ہیں۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی وہ جانور، جن کو مشرکین حرام قرار دیئے ہوئے تھے۔
  2. 2 کیوں کہ ان کے پاس سوائے کذب وافترا کے کچھ نہیں۔
  3. 3 یعنی اس کا عدیل (برابر کا) ٹھہرا کر شرک کرتے ہیں۔

6:150 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:150 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:150

Al-Mukhtasar

150- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں جو اللہ کی حلال کی ہوئی چیزوں کو حرام قرار دیتے ہیں اور ساتھ یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ انھیں اللہ ہی نے حرام کیا ہے: اپنے گواہ پیش کرو جو اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام کیا ہے جنھیں تم نے حرام قرار دے رکھا ہے۔ اگر وہ بغیر علم کے گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو حرام کیاہے تو اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ ان کی اس گواہی کی تصدیق نہ کریں کیونکہ یہ جھوٹی گواہی ہے۔ جو لوگ اپنی خواہشات کے غلام ہیں، ان کی خواہشات کی پیروی نہ کریں۔ جب انھوں نے اللہ کے حلال کیے ہوئے کو حرام ٹھہرایا تو انھوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے۔ آپ ان لوگوں کے پیچھے بھی مت چلیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور اپنے رب کے ساتھ شرک کرتے ہوئے غیروں کو اس کے برابر قرار دیتے ہیں۔ وہ کیسے قابلِ اتباع ہوسکتاہے جس کا اپنے رب سے یہ سلوک ہو؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
148
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
148
نسخ مصحف (612 صفحات)
149
آیت 6:150 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:150 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:150 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 148 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 148 · نسخ مصحف (612 صفحات): 149.

آیت 6:150 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 6:150 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:150: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:150 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:150 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 939 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:150 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:150 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play