مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:2 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 791، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 128 پر ہے۔

هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٖ ثُمَّ قَضَىٰٓ أَجَلٗاۖ وَأَجَلٞ مُّسَمًّى عِندَهُۥۖ ثُمَّ أَنتُمۡ تَمۡتَرُونَ

وه ایسا ہے جس نے تم کو مٹی سے بنایا1 پھر ایک وقت معین کیا2 اور (دوسرا) معین وقت خاص اللہ ہی کے نزدیک ہے3 پھر بھی تم شک رکھتے ہو۔4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی تمہارے باپ آدم (عليه السلام) کو، جو تمہاری اصل ہیں اور جن سے تم سب نکلے ہو۔ اس کا ایک دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تم جو خوارک اور غذائیں کھاتے ہو، سب زمین سے پیدا ہوتی ہیں اور انہی غذاؤں سے نطفہ بنتا ہے جو رحم مادر میں جاکر تخلیق انسانی کا باعث بنتا ہے۔ اس لحاظ سے گویا تمہاری پیدائش مٹی سے ہوئی۔
  2. 2 یعنی موت کا وقت۔
  3. 3 یعنی آخرت کا وقت، اس کا علم صرف اللہ ہی کو ہے۔ گویا پہلی اجل سے مراد پیدائش سے لے کر موت تک انسان کی عمر ہے اور دوسری اجل مسمیٰ ہے۔ مراد انسان کی موت سے لے کر وقوع قیامت تک دنیا کی کل عمر ہے، جس کے بعد وہ زوال وفنا سے دوچار ہوجائے گی اور ایک دوسری دنیا یعنی آخرت کی زندگی کاآغاز ہوجائے گا۔
  4. 4 یعنی قیامت کے وقوع میں جیسا کہ کفارومشرکین کہا کرتے تھے کہ جب ہم مر کر مٹی میں مل جائیں گے تو کس طرح ہمیں دوبارہ زندہ کیا جاسکے گا ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ”جس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا دوبارہ بھی وہی اللہ تمہیں زندہ کرے گا“ (سورۃ یٰسین)

6:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:2 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:2

Al-Mukhtasar

2- اے لوگو! اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی وہ ذات ہے جس نے تمھیں مٹی سے پیدا کیا۔ جب اس نے تمھارے باپ آدم علیہ السلام کو مٹی سے بنایا، تو اس نے دنیا کی زندگی میں تمھارے ٹھہرنے کی مدت کا تعین کیا، پھر ایک اور مدت کا تعین کیا جسے اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور وہ تمھارا قیامت کے روز اٹھایا جانا ہے، پھر تم اٹھائے جانے کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی قدرت میں شک کرتے ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
128
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
128
نسخ مصحف (612 صفحات)
129
آیت 6:2 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:2 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:2 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 128 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 128 · نسخ مصحف (612 صفحات): 129.

آیت 6:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 6:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:2: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 791 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:2 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play