سورۃ الانعام 6:48 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 837، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 133 پر ہے۔
وَمَا نُرۡسِلُ ٱلۡمُرۡسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَۖ فَمَنۡ ءَامَنَ وَأَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ
اور ہم پیغمبروں کو صرف اس واسطے بھیجا کرتے ہیں کہ وه بشارت دیں اور ڈرائیں1 پھر جو ایمان لے آئے اور درستی کرلے سو ان لوگوں پر کوئی اندیشہ نہیں اور نہ وه مغموم ہوں گے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 وہ اطاعت گزاروں کو ان نعمتوں اور اجر جزیل کی خوشخبری دیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے جنت کی صورت میں ان کے لئے تیار کر رکھا ہے اور نافرمانوں کو ان عذابوں سے ڈراتے ہیں جو اللہ نے ان کے لئے جہنم کی صورت میں تیار کئے ہوئے ہیں۔
- 2 مستقبل (یعنی آخرت) میں پیش آنے والے حالات کا انہیں اندیشہ نہیں اور اپنے پیچھے دنیا میں جو کچھ چھوڑ آئے یا دنیا کی جو آسودگیاں وہ حاصل نہ کرسکے، اس پر وہ مغموم نہیں ہوں گے کیونکہ دونوں جہانوں میں ان کا ولی اور کارساز وہ رب ہے جو دونوں ہی جہانوں کا رب ہے۔
6:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:48
Al-Mukhtasar
48- ہم جو رسول بھیجتے ہیں، ان کا مقصد صرف ایمان والوں اور اطاعت والوں کو اُن ہمیشہ رہنے والی اور نہ ختم ہونے والی نعمتوں کی خبر دینا ہوتا ہے جس سے وہ خوش ہو جائیں اور کافروں اور نافرمانوں کو ہمارے سخت عذاب سے ڈرانا مقصود ہوتا ہے، چنانچہ جو شخص رسولوں پر ایمان لایا اور اپنے عمل کی اصلاح کی، ایسے لوگوں کو اپنی آخرت میں پیش آنے والے معاملات کا کوئی ڈر نہ ہوگا اور دنیا کی جو لذتیں اور فوائد ان سے رہ گئے، ان پر کوئی حسرت اور غم نہ ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 133
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 133
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 134
آیت 6:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 133 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 133 · نسخ مصحف (612 صفحات): 134.
آیت 6:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 6:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:48: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 837 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔