سورۃ الانعام 6:6 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 795، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 128 پر ہے۔
أَلَمۡ يَرَوۡاْ كَمۡ أَهۡلَكۡنَا مِن قَبۡلِهِم مِّن قَرۡنٖ مَّكَّنَّٰهُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ مَا لَمۡ نُمَكِّن لَّكُمۡ وَأَرۡسَلۡنَا ٱلسَّمَآءَ عَلَيۡهِم مِّدۡرَارٗا وَجَعَلۡنَا ٱلۡأَنۡهَٰرَ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهِمۡ فَأَهۡلَكۡنَٰهُم بِذُنُوبِهِمۡ وَأَنشَأۡنَا مِنۢ بَعۡدِهِمۡ قَرۡنًا ءَاخَرِينَ
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم ان سے پہلے کتنی جماعتوں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کو ہم نے دنیا میں ایسی قوت دی تھی کہ تم کو وه قوت نہیں دی اور ہم نے ان پر خوب بارشیں برسائیں اور ہم نے ان کے نیچے سے نہریں جاری کیں۔ پھر ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ڈاﻻ1 اور ان کے بعد دوسری جماعتوں کو پیدا کر دیا۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی جب گناہوں کی پاداش میں تم سے پہلی امتوں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں درآں حالیکہ وہ طاقت وقوت میں بھی تم سے کہیں زیادہ تھیں اور خوش حالی اور وسائل رزق کی فراوانی میں بھی تم سے بہت بڑھ کر تھیں، تو تمہیں ہلاک کرنا ہمارے لئے کیا مشکل ہے؟ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی قوم کی محض مادی ترقی اور خوش حالی سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ بہت کامیاب وکامران ہے۔ یہ استدراج وامہال کی وہ صورتیں ہیں جو بطور امتحان اللہ تعالیٰ قوموں کو عطا فرماتا ہے۔ لیکن جب یہ مہلت عمل ختم ہوجاتی ہے تو پھر یہ ساری ترقیاں اور خوش حالیاں انہیں اللہ کے عذاب سے بچانے میں کامیاب نہیں ہوتیں۔
- 2 تاکہ انہیں بھی پچھلی قوموں کی طرح آزمائیں۔
6:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:6
Al-Mukhtasar
6- کیا ان کافروں کو اللہ تعالیٰ کے طریقۂ کار کا علم نہیں کہ وہ ظالم قوموں کو کیسے تباہ کرتا ہے؟ یقیناً اس نے ان سے پہلے کئی امتوں کو تباہ کیا جنھیں اس نے زمین میں قوت و بقا کے ایسے وسائل عطا کیے تھے جو ان کافروں کو عطا نہیں کیے۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر موسلادھار بارشیں نازل کیں اور ان کے لیے نہریں جاری کیں جو ان کے گھروں کے نیچے بہتی تھیں لیکن انھوں نے پھر بھی اللہ کی نافرمانی کی تو اس نے ان کے گناہوں کی وجہ سے انھیں ہلاک کر دیا اور ان کے بعد اور امتیں پیدا کیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 31
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 128
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 128
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 129
آیت 6:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 128 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 128 · نسخ مصحف (612 صفحات): 129.
آیت 6:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 31.
آیت 6:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:6: حروف کی تعداد 136، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 795 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔