مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:74 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 74 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 863، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 137 پر ہے۔

۞ وَإِذۡ قَالَ إِبۡرَٰهِيمُ لِأَبِيهِ ءَازَرَ أَتَتَّخِذُ أَصۡنَامًا ءَالِهَةً إِنِّيٓ أَرَىٰكَ وَقَوۡمَكَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ

اور وه وقت بھی یاد کرنے کے قابل ہے جب ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ آزر1 سے فرمایا کہ کیا تو بتوں کو معبود قرار دیتا ہے؟ بےشک میں تجھ کو اور تیری ساری قوم کو صریح گمراہی میں دیکھتا ہوں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مورخین حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے باپ کے دو نام ذکر کرتے ہیں، آزر اور تارخ۔ ممکن ہے دوسرا نام لقب ہو۔ بعض کہتے ہیں کہ آزر آپ کے چچا کا نام تھا۔ لیکن یہ صحیح نہیں، اس لئے کہ قرآن نے آزر کو حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے باپ کے طور پر ذکر کیا ہے، لہٰذا یہی صحیح ہے۔

6:74 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:74 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:74

Al-Mukhtasar

74- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے جب ابراہیم علیہ السلام نے اپنے مشرک باپ آزر سے کہا: اے ابا جان! کیا آپ بتوں کو معبود قرار دے کر اللہ کے سوا ان کی عبادت کرتے ہو؟ بلاشبہ میں آپ کو اور آپ کی قوم کو جو بتوں کی عبادت کرتی ہے، غیراللہ کی عبادت کرنے کے سبب کھلا گمراہ اور راہِ حق سے بھٹکا ہوا سمجھتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے اور اس کے سوا تمام معبود باطل ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
137
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
137
نسخ مصحف (612 صفحات)
138
آیت 6:74 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:74 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:74 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 137 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 137 · نسخ مصحف (612 صفحات): 138.

آیت 6:74 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 6:74 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:74: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:74 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:74 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 863 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:74 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:74 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play