سورۃ الانعام 6:9 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 798، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 129 پر ہے۔
وَلَوۡ جَعَلۡنَٰهُ مَلَكٗا لَّجَعَلۡنَٰهُ رَجُلٗا وَلَلَبَسۡنَا عَلَيۡهِم مَّا يَلۡبِسُونَ
اور اگر ہم اس کو فرشتہ تجویز کرتے تو ہم اس کو آدمی ہی بناتے اور ہمارے اس فعل سے پھر ان پر وہی اشکال ہوتا جو اب اشکال کر رہے ہیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اگر ہم فرشتے ہی کو رسول (صلى الله عليه وسلم) بنا کر بھیجنے کا فیصلہ کرتے تو ظاہر بات ہے کہ وہ فرشتے کی اصل شکل میں تو آ نہیں سکتا تھا، کیونکہ اس طرح انسان اس سے خوف زدہ ہونے اور قریب ومانوس ہونے کے بجائے، دور بھاگتے اس لئے ناگزیر تھا کہ اسے انسانی شکل میں بھیجا جاتا۔ لیکن یہ تمہارے لیڈر پھر یہی اعتراض اور شبہ پیش کرتے کہ یہ تو انسان ہی ہے، جو اس وقت بھی وہ رسول کی بشریت کے حوالے سے پیش کر رہے ہیں تو پھر فرشتے کے بھیجنے کا بھی کیا فائدہ؟
6:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:9
Al-Mukhtasar
9- اگر ہم ان کی طرف بھیجے گئے رسول کو فرشتہ بناتے تو بھی اسے کسی مرد کی شکل ہی میں بھیجتے تاکہ وہ اس کی بات سن سکتے اور اس سے سیکھ سکتے کیونکہ اگر وہ اپنی اصلی شکل میں، جس پر اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کیا، ان کے پاس آجاتا تو وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا پاتے اور اگر ہم اسے مرد کی شکل میں بھیجتے تو پھر اس کے معاملے میں بھی انھیں شبہ ہو جاتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 129
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 129
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 130
آیت 6:9 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:9 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:9 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 129 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 129 · نسخ مصحف (612 صفحات): 130.
آیت 6:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 6:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:9: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 798 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:9 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔