مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:90 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 90 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 879، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 138 پر ہے۔

أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ هَدَى ٱللَّهُۖ فَبِهُدَىٰهُمُ ٱقۡتَدِهۡۗ قُل لَّآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ أَجۡرًاۖ إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرَىٰ لِلۡعَٰلَمِينَ

یہی لوگ ایسے تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت کی تھی، سو آپ بھی ان ہی کے طریق پر چلیئے1 آپ کہہ دیجیئے کہ میں تم سے اس پر کوئی معاوضہ نہیں چاہتا2 یہ تو صرف تمام جہان والوں کے واسطے ایک نصیحت ہے۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس سے مراد انبیا مذکورین ہیں۔ ان کی اقتدا کا حکم مسئلہ توحید میں اور ان احکام وشرائع میں ہے جو منسوخ نہیں ہوئے۔ (فتح القدیر) کیونکہ اصول دین تمام شریعتوں میں ایک ہی رہے ہیں، گو شرائع اور مناہج میں کچھ کچھ اختلاف رہا۔ جیسا کہ آیت ”شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا“ (الشورى: 3) سے واضح ہے۔
  2. 2 یعنی تبلیغ ودعوت کا، کیونکہ مجھے اس کا وہ صلہ ہی کافی ہے جو آخرت میں عنداللہ ملے گا۔
  3. 3 جہان والے اس سے نصیحت حاصل کریں۔ پس یہ قرآن انہیں کفر وشرک کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی عطا کرے گا اور ضلالت کی پگڈنڈیوں سے نکال کر ایمان کی صراط مستقیم پر گامزن کردے گا۔ بشرطیکہ کوئی اس سے نصیحت حاصل کرنا چاہے، ورنہ ع دیدۂ کور کو کیا نظر آئے کیا دیکھیے۔ والا معاملہ ہوگا۔

6:90 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:90 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:90

Al-Mukhtasar

90- یہ انبیائے کرام علیہم السلام اور ان کے ساتھ ان کے جن آباء و اجداد، بیٹوں اور بھائیوں کا ذکر ہے، وہی صحیح معنوں میں ہدایت یافتہ تھے، لہٰذا آپ ان کی پیروی کریں، ان کے نقش قدم پر چلیں۔ اور اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! اپنی قوم سے کہہ دیں: اس قرآن کی تبلیغ پر میں تم سے کوئی مزدوری نہیں مانگتا۔ قرآن تو تمام جنوں اور انسانوں کے لیے نصیحت ہی ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے سے صراط مستقیم اور صحیح راہ کی ہدایت پاسکیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
138
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
138
نسخ مصحف (612 صفحات)
139
آیت 6:90 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:90 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:90 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 138 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 138 · نسخ مصحف (612 صفحات): 139.

آیت 6:90 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 6:90 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:90: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:90 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:90 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 879 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:90 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:90 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play