مواد پر جائیں

سورۃ الانبیاء 21:101 الأنبياء

یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 101 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2584، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 330 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ سَبَقَتۡ لَهُم مِّنَّا ٱلۡحُسۡنَىٰٓ أُوْلَٰٓئِكَ عَنۡهَا مُبۡعَدُونَ

البتہ بے شک جن کے لئے ہماری طرف سے نیکی پہلے ہی ٹھہر چکی ہے۔ وه سب جہنم سے دور ہی رکھے جائیں گے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 بعض لوگوں کے ذہن میں یہ اشکال پیدا ہو سکتا تھا یا مشرکین کی طرف سے پیدا کیا جاسکتا تھا، جیسا کہ فی الواقع کیا جاتا ہے کہ عبادت تو حضرت عیسیٰ و عزیز علیہالسلام، فرشتوں اور بہت سے صالحین کی بھی کی جاتی ہے تو کیا یہ بھی اپنے عابدین کے ساتھ جہنم میں ڈالے جائیں گے؟ اس آیت میں اس کا ازالہ کر دیا گیا ہے کہ یہ لوگ تو اللہ کے نیک بندے تھے جن کی نیکیوں کی وجہ سے اللہ کی طرف سے ان کے لئے نیکی یعنی سعادت ابدی یا بشارت جنت ٹھہرائی جا چکی ہے۔ یہ جہنم سے دور ہی رہیں گے۔ انہی الفاظ سے یہ مفہوم بھی واضح طور پر نکلتا ہے کہ جو لوگ دنیا میں یہ خواہش رکھتے ہوں گے کہ ان کی قبروں پر بھی قبے بنیں اور لوگ انہیں قاضی الحاجات سمجھ کر ان کے نام کی نذرو نیاز دیں اور ان کی پرستش کریں، یہ بھی پتھر کی مورتیوں کی طرح جہنم کا ایندھن ہوں گے، کیونکہ غیر اللہ کی پرستش کے داعی سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى‌میں یقینا نہیں آتے۔

21:101 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانبیاء
0/112
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانبیاء 21:101 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 21:101

Al-Mukhtasar

101-جب مشرکوں نے کہا: بلاشبہ عیسیٰ( علیہ السلام ) اور جن فرشتوں کی عبادت کی جاتی ہے، وہ بھی عنقریب آگ میں جائیں گے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جن لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علم میں پہلے ہی سعادت مندی کا فیصلہ ہوچکا ہے، جیسے عیسیٰ علیہ السلام تو یقیناً وہ آگ سے دور رکھے جائیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
330
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
330
نسخ مصحف (612 صفحات)
331
آیت 21:101 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.

آیت 21:101 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 21:101 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 330 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 330 · نسخ مصحف (612 صفحات): 331.

آیت 21:101 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 21:101 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 21:101: حروف کی تعداد 38، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 21:101 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 21:101 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,584 ہے۔

سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔

سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانبیاء مکی ہے۔

کیا آیت 21:101 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 21:101 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play