سورۃ الانبیاء 21:105 الأنبياء
یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 105 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2588، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 331 پر ہے۔
وَلَقَدۡ كَتَبۡنَا فِي ٱلزَّبُورِ مِنۢ بَعۡدِ ٱلذِّكۡرِ أَنَّ ٱلۡأَرۡضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ ٱلصَّٰلِحُونَ
ہم زبور میں پند ونصیحت کے بعد یہ لکھ چکے ہیں کہ زمین کے وارث میرے نیک بندے1 (ہی) ہوں گے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 زبور سے مراد یا تو زبور ہی ہے اور ذکر سے مراد پندونصیحت جیسا کہ ترجمہ میں درج ہے یا پھر زبور سے مراد گذشتہ آسمانی کتابیں اور ذکر سے مراد لوح محفوظ ہے۔ یعنی پہلے لوح محفوظ میں یہ بات درج ہے اور اس کے بعد آسمانی کتابوں میں بھی یہ بات لکھی جاتی رہی ہے کہ زمین کے وارث نیک بندے ہونگے۔ زمین سے مراد بعض مفسرین کے نزدیک جنت ہے اور بعض کے نزدیک ارض کفار۔ یعنی اللہ کے نیک بندے زمین میں اقتدار اور سرخرو رہے اور آئندہ بھی جب کبھی وہ اس صفت کے حامل ہوں گے، اس وعدہ الٰہی کے مطابق، زمین کا اقتدار انہی کے پاس ہوگا۔ اس لیے مسلمانوں کی محرومی اقتدار کی موجودہ صورت حال کسی اشکال کا باعث نہیں بننی چاہیے یہ وعدہ مشروط ہے صالحیت عباد کے ساتھ اور إِذَا فَاتَ الشَّرْطُ فَاتَ الْمَشْرُوطُ کے مطابق جب مسلمان اس خوبی سے محروم ہوگئے تو اقتدار سے بھی محروم کردئیے گئے اس میں گویا حصول اقتدار کا طریقہ بتلایا گیا ہے اور وہ ہے صالحیت یعنی اللہ رسول کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنا اور اس کے حدود وضابطوں پر کاربند رہنا۔
21:105 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 21:105
Al-Mukhtasar
105- یقیناً ہم نے لوحِ محفوظ میں لکھنے کے بعد ان کتابوں میں لکھ دیا جو ہم نے رسولوں پر نازل کیں کہ زمین کے وارث اللہ کے وہ نیک بندے ہوں گے جو اس کی اطاعت کے کام کرنے والے ہوں گے اور وہ محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی امت ہے ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 331
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 331
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 332
آیت 21:105 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.
آیت 21:105 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 21:105 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 331 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 331 · نسخ مصحف (612 صفحات): 332.
آیت 21:105 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 21:105 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 21:105: حروف کی تعداد 51، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 21:105 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 21:105 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,588 ہے۔
سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔
سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانبیاء مکی ہے۔
کیا آیت 21:105 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 21:105 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔