مواد پر جائیں

سورۃ الانبیاء 21:109 الأنبياء

یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 109 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2592، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 331 پر ہے۔

فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَقُلۡ ءَاذَنتُكُمۡ عَلَىٰ سَوَآءٖۖ وَإِنۡ أَدۡرِيٓ أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٞ مَّا تُوعَدُونَ

پھر اگر یہ منھ موڑ لیں تو کہہ دیجئے کہ میں نے تمہیں یکساں طور پر خبردار کر دیا ہے1 ۔ مجھے علم نہیں کہ جس کا وعده تم سے کیا جا رہا ہے وه قریب ہے یا دور.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی جس طرح میں جانتا ہوں کہ تم میری دعوت توحید و اسلام سے منہ موڑ کر میرے دشمن ہو، اسی طرح تمہیں بھی معلوم ہونا چاہیے کہ میں بھی تمہارا دشمن ہوں اور ہماری تمہاری آپس میں کھلی جنگ ہے۔
  2. 2 اس وعدے سے مراد قیامت ہے یا غلبہ اسلام و مسلمین کا وعدہ یا وہ وعدہ جب اللہ کی طرف سے تمہارے خلاف جنگ کرنے کی مجھے اجازت دی جائے گی۔

21:109 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانبیاء
0/112
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانبیاء 21:109 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 21:109

Al-Mukhtasar

109- اگر یہ لوگ اس سے منہ پھیر لیں جو آپ ان کے پاس لائے ہیں تو اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: میں نے تمھیں خبردار کر دیا ہے کہ میں اور تم ایک یکساں معاملے پر ہیں اور وہ یہ کہ میرے اور تمھارے درمیان کھلی جنگ اور دوری ہے اور میں نہیں جانتا کہ تم پر وہ عذاب کب آجائے جس کا اللہ تعالیٰ نے تم سے وعدہ کیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
331
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
331
نسخ مصحف (612 صفحات)
332
آیت 21:109 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.

آیت 21:109 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 21:109 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 331 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 331 · نسخ مصحف (612 صفحات): 332.

آیت 21:109 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 21:109 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 21:109: حروف کی تعداد 51، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 21:109 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 21:109 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,592 ہے۔

سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔

سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانبیاء مکی ہے۔

کیا آیت 21:109 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 21:109 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play