مواد پر جائیں

سورۃ الانبیاء 21:22 الأنبياء

یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2505، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 323 پر ہے۔

لَوۡ كَانَ فِيهِمَآ ءَالِهَةٌ إِلَّا ٱللَّهُ لَفَسَدَتَاۚ فَسُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلۡعَرۡشِ عَمَّا يَصِفُونَ

اگر آسمان وزمین میں سوائے اللہ تعالیٰ کے اور بھی معبود ہوتے تو یہ دونوں درہم برہم ہوجاتے1 پس اللہ تعالیٰ عرش کا رب ہر اس وصف سے پاک ہے جو یہ مشرک بیان کرتے ہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اگر واقع آسمان و زمین میں دو معبود ہوتے تو کائنات میں تصرف کرنے والی دو ہستیاں ہوتیں، دو کا ارادہ و شعور اور مرضی کار فرما ہوتی اور جب دو ہستیوں کا ارادہ اور فیصلہ کائنات میں چلتا تو یہ نظمِ کائنات اس طرح قائم رہ ہی نہیں سکتا تھا جو ابتدائے آفرینش سے، بغیر کسی ادنیٰ توقف کے قائم چلا آرہا ہے۔ کیونکہ دونوں کا ارادہ ایک دوسرے سے ٹکراتا۔ دونوں کی مرضی کا آپس میں تصادم ہوتا، دونوں کے اختیارات ایک دوسرے کے مخالف سمت میں استعمال ہوتے۔ جس کا نتیجہ ابتری اور فساد کی صورت میں رونما ہوتا اور اب تک ایسا نہیں ہوا تو اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ کائنات میں صرف ایک ہی ہستی ہے جس کا ارادہ ومشیت کار فرما ہے جو کچھ بھی ہوتا ہے صرف اور صرف اسی کے حکم پر ہوتا ہے اس کے دئیے ہوئے کو کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے وہ اپنی رحمت روک لے اس کو دینے والا کوئی نہیں۔

21:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانبیاء
0/112
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانبیاء 21:22 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 21:22

Al-Mukhtasar

22- اگر آسمانوں اور زمین میں اللہ کے سوا متعدد معبود ہوتے تو ان معبودوں کے بادشاہت میں جھگڑنے کی وجہ سے آسمان و زمین کا نظام درہم برہم ہو جاتا جبکہ فی الواقع ایسا نہیں۔ سو عرش کا رب اللہ تعالیٰ ان اوصاف سے پاک ہے جو مشرک اس کے بارے میں جھوٹ بولتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اس کے شریک ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
323
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
323
نسخ مصحف (612 صفحات)
324
آیت 21:22 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.

آیت 21:22 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 21:22 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 323 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 323 · نسخ مصحف (612 صفحات): 324.

آیت 21:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 21:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 21:22: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 21:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 21:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,505 ہے۔

سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔

سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانبیاء مکی ہے۔

کیا آیت 21:22 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 21:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play