مواد پر جائیں

سورۃ الانبیاء 21:41 الأنبياء

یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2524، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 325 پر ہے۔

وَلَقَدِ ٱسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٖ مِّن قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُواْ مِنۡهُم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ

اور تجھ سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی ہنسی مذاق کیا گیا پس ہنسی کرنے والوں کو ہی اس چیز نے گھیر لیا جس کی وه ہنسی اڑاتے تھے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی جا رہی ہے کہ مشرکین کے استہزاء اور تکذیب سے بد دل نہ ہوں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، تجھ سے پہلے آنے والے پیغمبروں کے ساتھ بھی یہی معاملہ کیا گیا، بالآخر وہی عذاب ان پر الٹ پڑا، یعنی اس نے انہیں گھیر لیا، جس کا وہ استہزاء و مذاق اڑایا کرتے تھے اور جس کا وقوع ان کے نزدیک ابھی مستبعد تھاجس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «وَلَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوا عَلَى مَا كُذِّبُوا وَأُوذُوا حَتَّى أَتَاهُمْ نَصْرُنَا» (الأنعام : 34) ”تجھ سے پہلے بھی رسول جھٹلائے گئے پس انہوں نے تکذیب پر اور ان تکلیفوں پر جو انہیں دی گئیں صبر کیا یہاں تک کہ ان کے پاس ہماری مدد آگئی“، رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی تسلی کے ساتھ کفار و مشرکین کے لیے اس میں تہدید و وعید بھی ہے۔

21:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانبیاء
0/112
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانبیاء 21:41 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 21:41

Al-Mukhtasar

جب رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کو اپنی قوم کی طرف سے تکذیب اور ٹھٹھے مذاق کا سامنا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو یوں تسلی دی:

41- اگر آپ کی قوم آپ کا مذاق اڑا رہی ہے تو آپ اس میدان میں نئے نہیں ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یقیناً آپ سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی اسی طرح مذاق کیا گیا تھا، پھر ان کافروں کو جو مذاق اڑاتے تھے، اس عذاب نے گھیر لیا جس کا وہ دنیا میں اس وقت مذاق اڑاتے تھے جب ان کے رسول انھیں اس سے ڈراتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
325
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
325
نسخ مصحف (612 صفحات)
326
آیت 21:41 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.

آیت 21:41 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 21:41 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 325 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 325 · نسخ مصحف (612 صفحات): 326.

آیت 21:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 21:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 21:41: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 21:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 21:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,524 ہے۔

سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔

سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانبیاء مکی ہے۔

کیا آیت 21:41 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 21:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play