سورۃ الانبیاء 21:5 الأنبياء
یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2488، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 322 پر ہے۔
بَلۡ قَالُوٓاْ أَضۡغَٰثُ أَحۡلَٰمِۭ بَلِ ٱفۡتَرَىٰهُ بَلۡ هُوَ شَاعِرٞ فَلۡيَأۡتِنَا بِـَٔايَةٖ كَمَآ أُرۡسِلَ ٱلۡأَوَّلُونَ
اتنا ہی نہیں بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ یہ قرآن پراگنده خوابوں کا مجموعہ ہے بلکہ اس نے از خود اسے گھڑ لیا ہے بلکہ یہ شاعر1 ہے، ورنہ ہمارے سامنے یہ کوئی ایسی نشانی ﻻتے جیسے کہ اگلے پیغمبر بھیجے گئے2 تھے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 ان سرگوشی کرنے والے ظالموں نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ کہا کہ یہ قرآن تو پریشان خواب کی طرح حیران کن افکار کا مجموعہ، بلکہ اس کا اپنا گھڑا ہوا ہے، بلکہ یہ شاعر ہے اور یہ قرآن کتاب ہدایت نہیں، شاعری ہے۔ یعنی کسی ایک بات پر ان کو قرار نہیں ہے۔ ہر روز ایک نیا پینترا بدلتے اور نئی سے نئی الزام تراشی کرتے ہیں۔
- 2 یعنی جس طرح ثمود کے لئے اونٹنی، موسیٰ (عليه السلام) کے لئے عصا اور ید بیضا وغیرہ۔
21:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 21:5
Al-Mukhtasar
5- بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم کے لائے ہوئے پیغام کے بارے میں شک و شبہ کا شکار ہیں۔ کبھی کہتے ہیں: یہ ادھر اُدھر کے خواب ہیں جن کی کوئی تعبیر نہیں۔ کبھی کہتے ہیں: نہیں، بلکہ اس نے خود سے یہ کلام بنا لیا ہے جس کی کوئی اصل نہیں اور کبھی کہتے ہیں: وہ شاعر ہے۔ اگر وہ اپنے دعوے میں سچا ہے تو ہمارے پاس پہلے رسولوں جیسا کوئی معجزہ لائے۔ وہ تو یقیناً معجزات لائے تھے، جیسے موسیٰ علیہ السلام کا عصا اور صالح علیہ السلام کی اونٹنی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 322
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 322
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 323
آیت 21:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.
آیت 21:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 21:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 322 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 322 · نسخ مصحف (612 صفحات): 323.
آیت 21:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 21:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 21:5: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 21:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 21:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,488 ہے۔
سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔
سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانبیاء مکی ہے۔
کیا آیت 21:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 21:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔