مواد پر جائیں

سورۃ الانبیاء 21:90 الأنبياء

یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 90 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2573، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 329 پر ہے۔

فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُۥ وَوَهَبۡنَا لَهُۥ يَحۡيَىٰ وَأَصۡلَحۡنَا لَهُۥ زَوۡجَهُۥٓۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ يُسَٰرِعُونَ فِي ٱلۡخَيۡرَٰتِ وَيَدۡعُونَنَا رَغَبٗا وَرَهَبٗاۖ وَكَانُواْ لَنَا خَٰشِعِينَ

ہم نے اس کی دعا کو قبول فرما کر اسے یحيٰ (علیہ السلام) عطا فرمایا1 اور ان کی بیوی کو ان کے لئے درست کر دیا2۔ یہ بزرگ لوگ نیک کاموں کی طرف جلدی کرتے تھے اور ہمیں ﻻلچ طمع اور ڈر خوف سے پکارتے تھے۔ اور ہمارے سامنے عاجزی کرنے والے تھے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 حضرت زکریا (عليه السلام) کا بڑھاپے میں اولاد کے لئے دعا کرنا اور اللہ کی طرف سے اس کا عطا کیا جانا، اس کی ضروری تفصیل سورہ آل عمران اور سورہ طٰہٰ میں گزر چکی ہے۔ یہاں بھی اس کی طرف اشارہ ان الفاظ میں کیا ہے۔
  2. 2 یعنی وہ بانجھ اور ناقابل اولاد تھی، ہم نے اس کے اس نقص کا ازالہ فرما کر اسے نیک بچہ عطا فرمایا۔
  3. 3 گویا قبولیت دعا کے لئے ضروری ہے کہ ان باتوں کا اہتمام کیا جائے جن کا بطور خاص یہاں ذکر کیا گیا ہے۔ مثلاً الحاح و زاری کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں دعا و مناجات، نیکی کے کاموں میں سبقت، خوف و طمع کے ملے جلے جذبات کے ساتھ رب کو پکارنا اور اس کے سامنے عاجزی اور خشوع خضوع کا اظہار۔

21:90 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانبیاء
0/112
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانبیاء 21:90 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 21:90

Al-Mukhtasar

90- ہم نے ان کی دعا قبول کی اور انھیں یحییٰ بیٹا عطا فرمایا۔ ہم نے ان کی بیوی کو بھی تندرست کر دیا تو وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل ہوگئی، حالانکہ اس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی تھی۔ بلاشبہ زکریا علیہ السلام ، ان کی بیوی اور ان کا بیٹا خیر کے کاموں میں بہت جلدی کرنے والے تھے اور وہ ہمارے پاس موجود ثواب کا شوق رکھتے ہوئے اور ہماری سزا سے ڈرتے ہوئے ہم سے دعا کرتے تھے اور وہ ہمارے سامنے عجز و انکسار کرنے والے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
329
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
329
نسخ مصحف (612 صفحات)
330
آیت 21:90 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.

آیت 21:90 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 21:90 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 329 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 329 · نسخ مصحف (612 صفحات): 330.

آیت 21:90 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 21:90 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 21:90: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 21:90 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 21:90 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,573 ہے۔

سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔

سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانبیاء مکی ہے۔

کیا آیت 21:90 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 21:90 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play