سورۃ الانبیاء 21:98 الأنبياء
یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 98 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2581، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 330 پر ہے۔
إِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُمۡ لَهَا وَٰرِدُونَ
تم اور اللہ کے سوا جن جن کی تم عبادت کرتے ہو، سب دوزخ کا ایندھن بنو گے، تم سب دوزخ میں جانے والے ہو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ آیت مشرکین مکہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو لات منات اور عزٰی و ہبل کی پوجا کرتے تھے یہ سب پتھر کی مورتیاں تھیں۔ جو جمادات یعنی غیر عاقل تھیں، اس لئے آیت میں مَا تَعْبُدُوْنَ کے الفاظ ہیں اور عربی میں (مَا) غیر عاقل کے لئے آتا ہے۔ یعنی کہا جارہا ہے کہ تم بھی اور تمہارے معبود بھی جن کی مورتیاں بنا کر تم نے عبادت کے لئے رکھی ہوئی ہیں سب جہنم کا ایندھن ہیں۔پتھر کی مورتیوں کا اگرچہ کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ وہ تو غیر عاقل اور بے شعود ہیں۔ لیکن انہیں پچاریوں کے ساتھ جہنم میں صرف مشرکوں کو مزید ذلیل و رسوا کرنے کے لئے ڈالا جائے گا کہ جن معبودوں کو تم اپنا سہارا سمجھتے تھے، وہ بھی تمہارے ساتھ ہی جہنم میں، جہنم کا ایندھن ہیں۔
21:98 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 21:98
Al-Mukhtasar
98- اے مشرکو! بلاشبہ تم اور جن بتوں کی اللہ کے سوا تم عبادت کرتے ہو اور جنوں اور انسانوں میں سے جو تمھاری عبادت سے خوش ہیں، سب جہنم کا ایندھن ہیں۔ تم اور تمھارے معبود اس میں داخل ہونے والے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 330
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 330
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 331
آیت 21:98 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.
آیت 21:98 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 21:98 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 330 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 330 · نسخ مصحف (612 صفحات): 331.
آیت 21:98 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 21:98 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 21:98: حروف کی تعداد 41، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 21:98 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 21:98 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,581 ہے۔
سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔
سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانبیاء مکی ہے۔
کیا آیت 21:98 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 21:98 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔