سورۃ الانفال 8:15 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1175، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 178 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا لَقِيتُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ زَحۡفٗا فَلَا تُوَلُّوهُمُ ٱلۡأَدۡبَارَ
اے ایمان والو! جب تم کافروں سے دو بدو مقابل ہو جاؤ تو ان سے پشت مت پھیرنا۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 زَحْفًا کے معنی ہیں ایک دوسرے کے مقابل اور دوبدو ہونا ۔ یعنی مسلمان اور کافر جب ایک دوسرے کے بالمقابل صف آرا ہوں تو پیٹھ پھیر کر بھاگنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایک حدیث میں ہے «اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوبِقَاتِ» ”سات ہلاک کر دینے والی چیزوں سے بچو!“ ان سات میں ایک التَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ (قابلے والے دن پیٹھ پھیر جانا ہے) ( صحيح بخاري، نمبر ٢٧٦٦ كتاب الوصايا وصحيح مسلم، كتاب الإيمان)
8:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:15
Al-Mukhtasar
15- اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کے رسول کی پیروی کرنے والو! جب جنگ میں تمھارا مشرکوں سے آمنا سامنا ہو اور مقابلے کے لیے میدان میں آجاؤ تو پھر پسپائی اختیار نہ کرنا اور نہ بھاگنے کے لیے پیٹھ پھیرنا، بلکہ ان کے سامنے ڈٹے رہنا اور ان سے لڑائی پر صبر کرنا۔ اللہ تعالیٰ اپنی مدد و نصرت کے ذریعے سے تمھارے ساتھ ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 178
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 178
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 179
آیت 8:15 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:15 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 8:15 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 178 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 178 · نسخ مصحف (612 صفحات): 179.
آیت 8:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 8:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:15: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,175 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:15 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔