سورۃ الانفال 8:23 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1183، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 179 پر ہے۔
وَلَوۡ عَلِمَ ٱللَّهُ فِيهِمۡ خَيۡرٗا لَّأَسۡمَعَهُمۡۖ وَلَوۡ أَسۡمَعَهُمۡ لَتَوَلَّواْ وَّهُم مُّعۡرِضُونَ
اور اگر اللہ تعالیٰ ان میں کوئی خوبی دیکھتا تو ان کو سننے کی توفیق دے دیتا1 اور اگر ان کو اب سنا دے تو ضرور روگردانی کریں گے بے رخی کرتے ہوئے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی ان کے سماع کو نافع بنا کر ان کو فہم صحیح عطا فرما دیتا، جس سے وہ حق کو قبول کر لیتے اور اسے اپنا لیتے ۔ لیکن چونکہ ان کے اندر خیر یعنی حق کی طلب ہی نہیں ہے، اس لئے وہ فہم صحیح سے ہی محروم ہیں ۔
- 2 پہلے سماع سے مراد سماع نافع ہے اس دوسرے سماع سے مراد مطلق سماع ہے- یعنی اگر اللہ تعالیٰ انہیں حق بات سنوا بھی دے تو چونکہ ان کے اندر حق کی طلب ہی نہیں ہے، اس لئے وہ بدستور اس سے اعرا ض ہی کریں گے۔
8:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:23
Al-Mukhtasar
23- اگر اللہ تعالیٰ ان جھٹلانے والے مشرکوں میں کوئی خیر پاتا تو ان کا سننا ضرور ان کے لیے نفع بخش بنا دیتا اور وہ اللہ تعالیٰ کے بیان کیے ہوئے دلائل اور ثبوتوں پر ضرور غور و فکر کرتے، لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ جان لیا کہ ان میں کوئی خیر و خوبی نہیں ہے۔ فرض کریں اگر اللہ سبحانہ و تعالیٰ انھیں سنا دے تو بھی وہ سرکشی کرتے ہوئے ایمان سے پھر جائیں گے اور بے رخی ہی کریں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 179
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 179
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 180
آیت 8:23 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:23 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 8:23 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 179 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 179 · نسخ مصحف (612 صفحات): 180.
آیت 8:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 8:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:23: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,183 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:23 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔