سورۃ الانفال 8:55 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 55 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1215، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 184 پر ہے۔
إِنَّ شَرَّ ٱلدَّوَآبِّ عِندَ ٱللَّهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ
تمام جانداروں سے بدتر، اللہ کے نزدیک وه ہیں جو کفر کریں، پھر وه ایمان نہ ﻻئیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ”شَرُّ النَّاسِ“ (لوگوں میں سب سے بدتر) کے بجائے انہیں ”شَرُّ الدَّوَابِّ“ کہا گیا ہے۔ جو لغوی معنی کے لحاظ سے تو انسانوں اور چوپایوں وغیرہ سب پر بولا جاتا ہے۔ لیکن عام طور پر اس کا استعمال چوپایوں کے لئے ہوتا ہے۔ گویا کافروں کا تعلق انسانوں سے ہی نہیں۔ کفر کا ارتکاب کرکے وہ جانور بلکہ جانوروں میں بھی سب سے بدتر جانور بن گئے ہیں۔
8:55 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:55
Al-Mukhtasar
55- زمین پر چلنے پھرنے والوں میں سے بدترین وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کا انکار کرتے ہیں۔ ان کے پاس ہر طرح کی نشانی بھی آجائے، پھر بھی وہ ایمان نہیں لائیں گے کیونکہ انھوں نے کفر کرنے کی ضد کر رکھی ہے اور ان کی ہدایت کے تمام ذرائع عقل، سماعت اور بصارت ناکارہ ہوچکے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 184
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 184
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 185
آیت 8:55 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:55 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 8:55 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 184 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 184 · نسخ مصحف (612 صفحات): 185.
آیت 8:55 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 8:55 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:55: حروف کی تعداد 38، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:55 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:55 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,215 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:55 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:55 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔