مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:63 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 63 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1223، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 185 پر ہے۔

وَأَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوبِهِمۡۚ لَوۡ أَنفَقۡتَ مَا فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا مَّآ أَلَّفۡتَ بَيۡنَ قُلُوبِهِمۡ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ أَلَّفَ بَيۡنَهُمۡۚ إِنَّهُۥ عَزِيزٌ حَكِيمٞ

ان کے دلوں میں باہمی الفت بھی اسی نے ڈالی ہے۔ زمین میں جو کچھ ہے تو اگر سارا کا سارا بھی خرچ کر ڈالتا ہے تو بھی ان کے دل آپس میں نہ ملا سکتا۔ یہ تو اللہ ہی نے ان میں الفت ڈال دی ہے1 وه غالب حکمتوں واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے نبی (صلى الله عليه وسلم) اور مومنوں پر جو احسانات فرمائے، ان میں سے ایک بڑے احسان کا ذکرفرمایا ہے ۔ وہ یہ کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی مومنین کے ذریعے سے مدد فرمائی، وہ آپ کے دست وبازو اور محافظ ومعاون بن گئے ۔ مومنین پر یہ احسان فرمایا کہ ان کے درمیان پہلے جو عداوت تھی، اسے محبت والفت میں تبدیل فرما دیا۔ پہلے وہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے، اب ایک دوسرے کے جانثار بن گئے، پہلے ایک دوسرے کے دلی دشمن تھے،اب آپس میں رحیم وشفیق ہوگئے۔ صدیوں پرانی باہمی عداوتوں کو اس طرح ختم کرکے، باہم پیار اور محبت پیدا کر دینا، یہ اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی اور اس کی قدرت ومشیت کی کار فرمائی تھی، ورنہ یہ ایسا کام تھا کہ دنیا بھر کے خزانے بھی اس پر خرچ کر دیئے جاتے تب بھی یہ گوہر مقصود حاصل نہ ہوتا اللہ تعالیٰ نے اپنے اس احسان کا ذکر سورۂ آل عمران 103 ﴿إِذۡ كُنتُمۡ أَعۡدَآءٗ فَأَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوبِكُمۡ﴾ میں بھی فرمایا ہے اور نبی (صلى الله عليه وسلم) نے غنائم حنین کے موقع پر انصار سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اے جماعت انصار! کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ تم گمراہ تھے، اللہ نے میرے ذریعے سے تمہیں ہدایت نصیب فرمائی تم محتاج تھے، اللہ نے تمہیں میرے ذریعے سے خوشحال کر دیا اور تم ایک دوسرے سے الگ الگ تھے، اللہ نے میرے ذریعے سے تمہیں آپ میں جوڑ دیا نبی (صلى الله عليه وسلم) جو بات کہتے، انصار اس کے جواب میں یہی کہتے اللهُ وَرَسُولُهُ أَمَنُّ ”اللہ اور اس کے رسول کے احسانات اس سے کہیں زیادہ ہیں“۔ ( صحيح بخاري، كتاب المغازي، باب غزوة الطائف- صحيح مسلم- كتاب الزكاة باب إعطاء المؤلفة قلوبهم على الإسلام)

8:63 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:63 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:63

Al-Mukhtasar

63-اللہ نے جن مومنوں کے ساتھ آپ کو تقویت دی، ان کے دلوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے، حالانکہ اس سے پہلے وہ متفرق تھے۔ ان کے بکھرے ہوئے دلوں کی دوریاں ختم کرنے اور انھیں جوڑنے کے لیے اگر آپ زمین کا سارا مال خرچ کر دیتے تو بھی انھیں جوڑ نہ سکتے۔ یہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے ان میں ہم آہنگی پیدا کر دی۔ بلاشبہ وہ اپنی سلطنت میں سب پر غالب ہے، اسے کوئی مغلوب نہیں کر سکتا۔ وہ اپنی تقدیر، تدبیر اور شریعت میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
185
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
185
نسخ مصحف (612 صفحات)
186
آیت 8:63 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:63 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 8:63 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 185 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 185 · نسخ مصحف (612 صفحات): 186.

آیت 8:63 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 8:63 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:63: حروف کی تعداد 76، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:63 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:63 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,223 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:63 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:63 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play