سورۃ الانفال 8:68 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 68 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1228، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 185 پر ہے۔
لَّوۡلَا كِتَٰبٞ مِّنَ ٱللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمۡ فِيمَآ أَخَذۡتُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٞ
اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی1 تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس کے بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس میں مفسرین کا اختلاف ہے کہ یہ لکھی ہوئی بات کیا تھی؟ بعض نے کہا کہ اس سے مال غنیمت کی حلت مراد ہے یعنی چونکہ یہ نوشتۂ تقدیر تھا کہ مسلمانوں کے لئے مال غنیمت حلال ہوگا، اس لئے تم نے فدیہ لے کر ایک جائز کام ہی کیا ہے ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو فدیہ لینے کی وجہ سے تمہیں عذاب عظیم پہنچتا ۔ بعض نے اہل بدر کی مغفرت اس سےمراد لی ہے، بعض نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی موجودگی کو عذاب سے مانع ہونا مراد لیا ہے وغیرہ۔ ( تفصیل کے لئے دیکھئے فتح القدیر )
8:68 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:68
Al-Mukhtasar
68- اگر اللہ تعالیٰ کی قضا و قدر میں یہ فیصلہ لکھ نہ دیا گیا ہوتا کہ اللہ نے تمھارے لیے غنیمتیں حلال کی ہیں اور قیدیوں کا فدیہ لینا جائز قرار دیا ہے تو تم پر اللہ کی طرف سے سخت عذاب آجاتاکیونکہ تم نے اللہ کی طرف سے ان کے جائز ہونے کی وحی آنے سے پہلے ازخود ہی غنیمتیں لینے اور قیدیوں کا فدیہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 185
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 185
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 186
آیت 8:68 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:68 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 8:68 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 185 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 185 · نسخ مصحف (612 صفحات): 186.
آیت 8:68 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 8:68 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:68: حروف کی تعداد 38، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:68 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:68 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,228 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:68 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:68 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔