سورۃ العنکبوت 29:14 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3354، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 397 پر ہے۔
وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوۡمِهِۦ فَلَبِثَ فِيهِمۡ أَلۡفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمۡسِينَ عَامٗا فَأَخَذَهُمُ ٱلطُّوفَانُ وَهُمۡ ظَٰلِمُونَ
اور ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا وه ان میں ساڑھے نو سو سال تک رہے1 ، پھر تو انہیں طوفان نے دھر پکڑا اور وه تھے بھی ﻇالم.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 قرآن کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ان کی دعوت وتبلیغ کی عمر ہے۔ ان کی پوری عمر کتنی تھی؟ اس کی صراحت نہیں کی گئی۔ بعض کہتے ہیں چالیس سال نبوت سے قبل اور ساٹھ سال طوفان کے بعد، اس میں شامل کر لیے جائیں۔ اور بھی کئی اقوال ہیں، وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔
29:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:14
Al-Mukhtasar
14- ہم نے نوح علیہ السلام کو ان کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا تو وہ نو سو پچاس سال ان میں رہے اور انھیں اللہ کی توحید کی طرف بلاتے رہے مگر انھوں نے انھیں جھٹلایا اور اپنے کفر پر اڑے رہے، پھر انھیں طوفان نے آپکڑا جبکہ وہ اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے رسولوں کو جھٹلانے کی وجہ سے ظالم تھے، چنانچہ وہ سب پانی میں ڈبو کر ہلاک کیے گئے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 397
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 398
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 399
آیت 29:14 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:14 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 29:14 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 397 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 398 · نسخ مصحف (612 صفحات): 399.
آیت 29:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 29:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:14: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,354 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:14 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔