مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:17 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3357، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 398 پر ہے۔

إِنَّمَا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡثَٰنٗا وَتَخۡلُقُونَ إِفۡكًاۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَا يَمۡلِكُونَ لَكُمۡ رِزۡقٗا فَٱبۡتَغُواْ عِندَ ٱللَّهِ ٱلرِّزۡقَ وَٱعۡبُدُوهُ وَٱشۡكُرُواْ لَهُۥٓۖ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ

تم تو اللہ تعالیٰ کے سوا بتوں کی پوجا پاٹ کر رہے ہو اور جھوٹی باتیں دل سے گھڑ لیتے ہو1 ۔ سنو! جن جنکی تم اللہ تعالیٰ کے سوا پوجا پاٹ کر رہے ہو وه تو تمہاری روزی کے مالک نہیں پس تمہیں چاہئے کہ تم اللہ تعالیٰ ہی سے روزیاں طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کی شکر گزاری2 کرو اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 أَوْثَانٌ وَثَنٌ کی جمع ہے۔ جس طرح أَصْنَامٌ، صَنَمٌ کی جمع ہے۔ دونوں کے معنی بت کے ہیں۔ بعض کہتے ہیں صنم ، سونے، چاندی، پیتل اور پتھر کی مورت کو اور وثن مورت کو بھی اور چونے کے پتھر وغیرہ کے بنے ہوئے آستانوں کو بھی کہتے ہیں۔ تَخْلُقُونَ إِفْكًا کے معنی ہیں تُكَذِّبُونَ كَذِبًا ، جیسا کہ متن کے ترجمہ سے واضح ہے۔ دوسرے معنی ہیں تَعْمَلُونَهَا وَتَنْحِتُونَهَا لِلإِفْكِ ، جھوٹے مقصد کے لیے انہیں بناتے اور گھڑتے ہو۔ مفہوم کے اعتبار سے دونوں ہی معنی صحیح ہیں۔ یعنی اللہ کو چھوڑ کر تم جن بتوں کی عبادت کرتے ہو، وہ تو پتھر کے بنے ہوئے ہیں جو سن سکتے ہیں نہ دیکھ سکتے ہیں، نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ نفع۔ اپنے دل سے ہی تم نے انہیں گھڑ لیا ہے کوئی دلیل تو ان کی صداقت کی تمہارے پاس نہیں ہے۔ یا یہ بت تو وہ ہیں جنہیں تم خود اپنے ہاتھوں سے تراشتے اور گھڑتے ہو اور جب ان کی ایک خاص شکل وصورت بن جاتی ہے تو تم سمجھتے ہو کہ اب ان میں خدائی اختیارات آگئے ہیں اور ان سے تم امیدیں وابستہ کرکے انہیں حاجت روا اور مشکل کشا باور کر لیتے ہو۔
  2. 2 یعنی جب یہ بت تمہاری روزی کے اسباب ووسائل میں سے کسی بھی چیز کے مالک نہیں ہیں، نہ بارش برسا سکتے ہیں، نہ زمین میں درخت اگا سکتے ہیں اور نہ سورج کی حرارت پہنچا سکتے ہیں اور نہ تمہیں وہ صلاحیتیں دے سکتے ہیں، جنہیں بروئے کار لاکر تم قدرت کی ان چیزوں سے فیض یاب ہوتے ہو، تو پھر تم روزی اللہ ہی سے طلب کرو، اسی کی عبادت اور اسی کی شکر گزاری کرو۔
  3. 3 یعنی مرکر اور پھر دوبارہ زندہ ہوکر جب اسی کی طرف لوٹنا ہے، اسی کی بارگاہ میں پیش ہونا ہے تو پھر اس کا در چھوڑ کر دوسروں کے در پر اپنی جبین نیاز کیوں جھکاتے ہو؟ اس کے بجائے دوسروں کی عبادت کیوں کرتے؟ اور دوسروں کو حاجت روا اور مشکل کشا کیوں سمجھتے ہو؟

29:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:17

Al-Mukhtasar

17- اے مشرکو! تم تو بس بتوں کی عبادت کرتے ہو جو نہ نفع دیتے ہیں نہ نقصان۔ تم انھیں عبادت کا حقدار سمجھ کر جھوٹ گھڑتے ہو۔ بلاشبہ جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، وہ تمھاری روزی کے مالک نہیں کہ تمھیں روزی دے سکیں، لہٰذا اللہ ہی سے روزیاں مانگو کیونکہ وہی بہت زیادہ رزق دینے والا ہے۔ اسی اکیلے کی عبادت کرو اور رزق کی صورت میں اس نے تم پر جو انعامات کیے ہیں، ان پر اس کا شکر ادا کرو۔ تمھیں حساب اور جزا کے لیے قیامت کے دن اسی اکیلے کی طرف لوٹایا جائے گا، تمھارے بتوں کی طرف نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
398
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
398
نسخ مصحف (612 صفحات)
399
آیت 29:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 29:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 398 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 398 · نسخ مصحف (612 صفحات): 399.

آیت 29:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 29:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:17: حروف کی تعداد 117، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,357 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play