مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:2 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3342، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 396 پر ہے۔

أَحَسِبَ ٱلنَّاسُ أَن يُتۡرَكُوٓاْ أَن يَقُولُوٓاْ ءَامَنَّا وَهُمۡ لَا يُفۡتَنُونَ

کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ان کے صرف اس دعوے پر کہ ہم ایمان ﻻئے ہیں ہم انہیں بغیر آزمائے ہوئے ہی چھوڑ دیں گے؟.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی یہ گمان کہ صرف زبان سے ایمان لانے کے بعد، بغیر امتحان لیے، انہیں چھوڑ دیا جائے گا، صحیح نہیں۔ بلکہ انہیں جان ومال کی تکالیف اور دیگر آزمائشوں کے ذریعے سے جانچا پر کھا جائے گا تاکہ کھرے کھوٹے کا، سچے جھوٹے کا اور مومن ومنافق کا پتہ چل جائے۔

29:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:2 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:2

Al-Mukhtasar

2- کیا لوگوں نے یہ خیال کر لیا ہے کہ وہ صرف یہ کہنے پر کہ ’’ہم اللہ پر ایمان لے آئے‘‘ چھوڑ دیے جائیں گے اور ان کے اس قول کی حقیقت کا امتحان نہیں ہوگا کہ کیا وہ سچے مومن ہیں؟ معاملہ اس طرح نہیں جیسے انھوں نے گمان کیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
396
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
396
نسخ مصحف (612 صفحات)
397
آیت 29:2 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:2 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 29:2 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 396 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 396 · نسخ مصحف (612 صفحات): 397.

آیت 29:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 29:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:2: حروف کی تعداد 41، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,342 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:2 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play