سورۃ العنکبوت 29:20 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3360، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 398 پر ہے۔
قُلۡ سِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَٱنظُرُواْ كَيۡفَ بَدَأَ ٱلۡخَلۡقَۚ ثُمَّ ٱللَّهُ يُنشِئُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأٓخِرَةَۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ
کہہ دیجئے! کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی1 کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے ابتداءً پیدائش کی۔ پھر اللہ تعالیٰ ہی دوسری نئی پیدائش کرے گا، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی آفاق میں پھیلی ہوئی اللہ کی نشانیاں دیکھو زمین پر غور کرو، کس طرح اسے بچھایا، اس میں پہاڑ ، وادیاں، نہریں اور سمندر بنائے، اسی سے انواع واقسام کی روزیاں اور پھل پیدا کیے۔ کیا یہ سب چیزیں اس بات پر دلالت نہیں کرتیں کہ انہیں بنایا گیا ہے اور ان کا کوئی بنانے والا ہے؟
29:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:20
Al-Mukhtasar
20- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان دوبارہ اٹھائے جانے کو جھٹلانے والوں سے کہیں: زمین میں چلو پھرو اور غور و فکر کرو کہ اللہ نے کس طرح ابتدا میں انسان کو پیدا کیا، پھر اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کی موت کے بعد اٹھانے اور حساب لینے کے لیے دوبارہ زندگی عطا کرے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے، اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی، اس لیے جس طرح وہ لوگوں کو پہلی بار پیدا کرنے سے عاجز نہیں، اسی طرح لوگوں کو دوبارہ اٹھانے سے بھی عاجز نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 398
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 398
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 399
آیت 29:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 29:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 398 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 398 · نسخ مصحف (612 صفحات): 399.
آیت 29:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 29:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:20: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,360 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔