مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:27 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3367، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 399 پر ہے۔

وَوَهَبۡنَا لَهُۥٓ إِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَجَعَلۡنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلۡكِتَٰبَ وَءَاتَيۡنَٰهُ أَجۡرَهُۥ فِي ٱلدُّنۡيَاۖ وَإِنَّهُۥ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

اور ہم نے انھیں (ابراہیم کو) اسحاق ویعقوب (علیہما السلام) عطا کیے اور ہم نے نبوت اور کتاب ان کی اوﻻد میں ہی کر دی1 اور ہم نے دنیا میں بھی اسے ﺛواب دیا 2اور آخرت میں تو وه صالح لوگوں میں سے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی حضرت اسحاق (عليه السلام) سے یعقوب (عليه السلام) ہوئے ، جن سے بنی اسرائیل کی نسل چلی اور انہی میں سارے انبیا ہوئے، اور کتابیں آئیں۔ آخر میں حضرت نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے دوسرے بیٹے حضرت اسماعیل (عليه السلام) کی نسل سے نبی ہوئے اور آپ (صلى الله عليه وسلم) پر قرآن نازل ہوا۔
  2. 2 اس اجر سے مراد رزق دنیا بھی ہے اور ذکر خیر بھی۔ یعنی دنیا میں ہر مذہب کے لوگ (عیسائی، یہودی وغیرہ حتیٰ کہ مشرکیں بھی) حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی عزت وتکریم کرتے ہیں اورمسلمان تو ہیں ہی ملت ابراہیمی کےپیرو، ان کے ہاں وہ محترم کیوں نہ ہوں گے؟
  3. 3 یعنی آخرت میں بھی وہ بلند درجات کے حامل اور زمرہ صالحین میں ہوں گے۔ اسی مضمون کو دوسرے مقام پراس طرح بیان فرمایا «وَآتَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَإِنَّهُ فِي الآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ» (سورة النحل: 122)

29:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:27 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:27

Al-Mukhtasar

27- اور ہم نے ابراہیم علیہ السلام کو اسحاق اور ان کا بیٹا یعقوب عطا فرمایا اور ہم نے نبوت اور اللہ کی طرف سے نازل ہونے والی کتابیں انھی کی اولاد میں خاص کر دیں۔ ہم نے انھیں حق پر ڈٹ جانے کا بدلہ دنیا میں یہ دیا کہ ان کی اولاد نیک بنا دی اور انھیں اچھی شہرت عطا کی اور آخرت میں انھیں نیکوکاروں والی جزا ضرور ملے گی۔ دنیا میں انھیں جو کچھ ملا، اس سے اس قیمتی ثواب اور بدلے میں کمی نہیں ہوگی جو آخرت میں ان کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
399
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
399
نسخ مصحف (612 صفحات)
400
آیت 29:27 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:27 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 29:27 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 399 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 399 · نسخ مصحف (612 صفحات): 400.

آیت 29:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 29:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:27: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,367 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:27 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play