سورۃ العنکبوت 29:29 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3369، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 399 پر ہے۔
أَئِنَّكُمۡ لَتَأۡتُونَ ٱلرِّجَالَ وَتَقۡطَعُونَ ٱلسَّبِيلَ وَتَأۡتُونَ فِي نَادِيكُمُ ٱلۡمُنكَرَۖ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُواْ ٱئۡتِنَا بِعَذَابِ ٱللَّهِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
کیا تم مردوں کے پاس بدفعلی کے لیے آتے ہو1 اور راستے بند کرتے ہو2 اور اپنی عام مجلسوں میں بے حیائیوں کا کام کرتے ہو3؟ اس کے جواب میں اس کی قوم نے بجز اس کے اور کچھ نہیں کہا کہ بس4 جا اگر سچا ہے تو ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کا عذاب لے آ.
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی تمہاری شہوت پرستی اس انتہا کو پہنچ گئی ہے کہ اس کے لیے طبعی طریقے تمہارے لیے ناکافی ہوگئے ہیں اور غیر طبعی طریقہ تم نے اختیار کر لیا ہے۔ جنسی شہوت کی تسکین کے لیے طبعی طریقہ اللہ تعالیٰ نے بیویوں سے مباشرت کی صورت میں رکھا ہے۔ اسے چھوڑ کر اس کام کے لیے مردوں کی دبر استعمال کرنا غیر فطری اور غیر طبعی طریقہ ہے۔
- 2 اس کے ایک معنی تو یہ کیے گئے ہیں کہ آنے جانے والے مسافروں، نوواردوں اور گزرنے والوں کو زبردستی پکڑ پکڑ کر تم ان سے بےحیائی کا کام کرتے ہو، جس سے لوگوں کے لیے راستوں سے گزرنا مشکل ہوگیا اور لوگ گھروں میں بیٹھے رہنے میں عافیت سمجھتے ہیں۔ دوسرے معنی ہیں کہ تم آنے جانے والوں کو لوٹ لیتے اور قتل کر دیتے ہو یا ازراہ شرارت انہیں کنکریاں مارتے ہو۔ تیسرے معنی کیے گئے ہیں کہ سرراہ ہی بےحیائی کا ارتکاب کرتے ہو جس سے وہاں سے گزرتے ہوئے لوگ شرم محسوس کرتے ہیں۔ ان تمام صورتوں سے راستے بند ہو جاتے ہیں۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ کسی ایک خاص سبب کی تعیین تو مشکل ہے تاہم وہ ایسا کام ضرور کرتے تھے ، جس سے عملاً راستہ بند ہو جاتا تھا۔ قطع طریق کے ایک معنی قطع نسل کے بھی کیے گئے ہیں۔ یعنی عورتوں کی شرم گاہوں کو استعمال کرنے کے بجائے مردوں کی دبر استعمال کرکے تم اپنی نسل بھی منقطع کرنے میں لگے ہوئےہو۔ (فتح القدیر)
- 3 یہ بےحیائی کیا تھی؟ اس میں بھی مختلف اقوال ہیں، مثلاً لوگوں کو کنکریاں مارنا ، اجنبی مسافر کا استہزا واستخفاف ، مجلسوں میں پاد مارنا، ایک دوسرے کے سامنے اغلام بازی، شطرنج وغیرہ قسم کی قمار بازی، رنگے ہوئے کپڑے پہننا، وغیرہ۔ امام شوکانی فرماتے ہیں (کوئی بعید نہیں کہ وہ یہ تمام ہی منکرات کرتے رہے ہوں)۔
- 4 حضرت لوط (عليه السلام) نے جب انہیں ان منکرات سے منع کیا تو اس کے جواب میں کہا . . .۔
29:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:29
Al-Mukhtasar
29- کیا تم اپنی شہوت پوری کرنے کے لیے مردوں کی پیٹھ استعمال کرتے ہو اور مسافروں کے لیے راستے بند کرتے ہو حتی کہ تمھاری اس بے حیائی کے کام کی وجہ سے ڈرتے ہوئے کوئی تمھارے پاس سے نہیں گزرتا۔ تم اپنی عام مجلسوں میں بے حیائی کے کام کرتے ہو، جیسے بے لباس اور ننگا ہونا اور گزرنے والے کو قول و فعل کے ذریعے سے تکلیف پہنچانا؟ چنانچہ انھوں نے جب اپنی قوم کو برے کاموں سے منع کیا تو اس کے بعد قوم کا انھیں ایک ہی جواب تھا: اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو اللہ تعالیٰ کا وہ عذاب لے آؤ جس کی تم ہمیں دھمکیاں دیتے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 399
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 400
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 401
آیت 29:29 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:29 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 29:29 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 399 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 400 · نسخ مصحف (612 صفحات): 401.
آیت 29:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 29:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:29: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,369 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:29 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔