سورۃ العنکبوت 29:36 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 36 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3376، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 400 پر ہے۔
وَإِلَىٰ مَدۡيَنَ أَخَاهُمۡ شُعَيۡبٗا فَقَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَٱرۡجُواْ ٱلۡيَوۡمَ ٱلۡأٓخِرَ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ
اور مدین کی طرف1 ہم نے ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا انہوں نے کہا اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو قیامت کے دن کی توقع رکھو2 اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مدین حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے بیٹے کا نام تھا، بعض کے نزدیک یہ ان کے پوتے کا نام ہے، بیٹے کا نام مدیان تھا۔ ان ہی کے نام پر اس قبیلے کا نام پڑ گیا، جو ان ہی کی نسل پر مشتمل تھا۔ اسی قبیلہ مدین کی طرف حضرت شعیب (عليه السلام) کو نبی بنا کر بھیجا گیا۔ بعض کہتے ہیں کہ مدین شہر کا نام تھا، یہ قبیلہ یا شہر لوط (عليه السلام) کی بستی کے قریب ہی تھا۔
- 2 اللہ کی عبادت کے بعد، انہیں آخرت کی یاد دہانی کرائی گئی یا تو اس لیے کہ وہ آخرت کے منکر تھے یا اس لیے کہ وہ اسے فراموش کیے ہوئے تھے اور معصیتوں میں مبتلا تھے اور جو قوم آخرت کو فراموش کر دے، وہ گناہوں میں دلیر ہوتی ہے۔ جیسے آج مسلمانوں کی اکثریت کا حال ہے۔
- 3 ناپ تول میں کمی اور لوگوں کو کم دینا، یہ بیماری ان میں عام تھی اور ارتکاب معاصی میں بھی انہیں باک نہیں تھا، جس سے زمین فساد سے بھر گئی تھی۔
29:36 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:36
Al-Mukhtasar
36- ہم نے مدین والوں کی طرف ان کے نسبی بھائی شعیب علیہ السلام کو بھیجا تو انھوں نے کہا: اے میری قوم! اکیلے اللہ کی عبادت کرو اور اپنی عبادت کے بدلے روزِ قیامت اللہ سے جزا کی امید رکھو اور گناہوں کے کام اور ان کی نشر و اشاعت کر کے زمین میں فساد نہ پھیلاؤ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 400
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 400
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 401
آیت 29:36 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:36 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 29:36 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 400 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 400 · نسخ مصحف (612 صفحات): 401.
آیت 29:36 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 29:36 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:36: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:36 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:36 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,376 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:36 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:36 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔