مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:48 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3388، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 402 پر ہے۔

وَمَا كُنتَ تَتۡلُواْ مِن قَبۡلِهِۦ مِن كِتَٰبٖ وَلَا تَخُطُّهُۥ بِيَمِينِكَۖ إِذٗا لَّٱرۡتَابَ ٱلۡمُبۡطِلُونَ

اس سے پہلے تو آپ کوئی کتاب پڑھتے نہ تھے1 اور نہ کسی کتاب کو اپنے ہاتھ سے لکھتے2 تھے کہ یہ باطل پرست لوگ شک وشبہ میں پڑتے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس لئے کہ ان پڑھ تھے۔
  2. 2 اس لئے کہ لکھنے کے لئے بھی علم ضروری ہے، جو آپ نےکسی سے حاصل ہی نہیں کیا تھا۔
  3. 3 یعنی اگر آپ (صلى الله عليه وسلم) پڑھے لکھے ہوتے یا کسی استاد سےکچھ سیکھا ہوتا تو لوگ کہتے کہ یہ قرآن مجید فلاں کی مدد سے یا اس سے تعلیم حاصل کرنے کا نتیجہ ہے۔

29:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:48 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:48

Al-Mukhtasar

48- اور اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اس قرآن سے پہلے کسی کتاب کی قراء ت کرتے تھے نہ اپنے دائیں ہاتھ سے کوئی چیز لکھتے تھے کیونکہ آپ اُمّی تھے۔ آپ نہ تو پڑھتے تھے نہ لکھتے تھے۔ اگر آپ پڑھتے اور لکھتے ہوتے تو جاہل لوگ آپ کی نبوت کے بارے میں شک و شبہ میں پڑ جاتے اور یہ بات بنا لیتے کہ آپ پہلی کتابوں میں سے لکھتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
402
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
402
نسخ مصحف (612 صفحات)
403
آیت 29:48 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:48 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 29:48 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 402 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 402 · نسخ مصحف (612 صفحات): 403.

آیت 29:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 29:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:48: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,388 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:48 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play