مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:67 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 67 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3407، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 404 پر ہے۔

أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّا جَعَلۡنَا حَرَمًا ءَامِنٗا وَيُتَخَطَّفُ ٱلنَّاسُ مِنۡ حَوۡلِهِمۡۚ أَفَبِٱلۡبَٰطِلِ يُؤۡمِنُونَ وَبِنِعۡمَةِ ٱللَّهِ يَكۡفُرُونَ

کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے حرم کو با امن بنا دیا ہے حاﻻنکہ ان کے اردگرد سے لوگ اچک لیے جاتے ہیں1 ، کیا یہ باطل پر تو یقین رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر ناشکری کرتے ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اللہ تعالیٰ اس احسان کا تذکرہ فرما رہاہے جو اہل مکہ پر اس نے کیا کہ ہم نے ان کے حرم کو امن والا بنایا جس میں اس کے باشندے قتل وغارت، اسیری، لوٹ مار وغیرہ سے محفوظ ہیں، جب کہ عرب کے دوسرےعلاقے اس امن وسکون سے محروم ہیں قتل وغارت گری ان کے ہاں معمول اور آئے دن کا مشغلہ ہے۔
  2. 2 یعنی کیا اس نعمت کا شکر یہی ہے کہ وہ اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرائیں، اور جھوٹے معبودوں اور بتوں کی پرستش کرتے رہیں۔ اس احسان کا اقتضا تو یہ تھا کہ وہ صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے اور اس کے پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) کی تصدیق کرتے۔

29:67 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:67 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:67

Al-Mukhtasar

67- کیا یہ لوگ جنھیں اللہ تعالیٰ ڈوبنے سے بچا کر ان پر انعام کرتا ہے، اللہ تعالیٰ کے اس دوسرے احسان اور انعام کو نہیں دیکھتے کہ ہم نے ان کے لیے حرم بنایا ہے جہاں ان کے خون اور مال کو امن و تحفظ حاصل ہے جبکہ ان کے علاوہ دوسرے لوگ غارت گری کا شکار ہوتے ہیں۔ وہ قتل کر دیے جاتے ہیں، قیدی بنا لیے جاتے ہیں، ان کی عورتوں اور بچوں کو بھی قیدی بنا لیا جاتا ہے اور ان کے مال لوٹ لیے جاتے ہیں۔ کیا یہ اپنے خود ساختہ باطل معبودوں پر ایمان رکھتے ہیں اور اپنے اوپر ہونے والے اللہ کے انعامات کی ناقدری کرتے ہیں اور اس کا شکر ادا نہیں کرتے؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
404
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
404
نسخ مصحف (612 صفحات)
405
آیت 29:67 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:67 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 29:67 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 404 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 404 · نسخ مصحف (612 صفحات): 405.

آیت 29:67 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 29:67 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:67: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:67 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:67 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,407 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:67 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:67 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play