سورۃ العنکبوت 29:69 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 69 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3409، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 404 پر ہے۔
وَٱلَّذِينَ جَٰهَدُواْ فِينَا لَنَهۡدِيَنَّهُمۡ سُبُلَنَاۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَمَعَ ٱلۡمُحۡسِنِينَ
اور جو لوگ ہماری راه میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں1 ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے2۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نیکو کاروں کا ساتھی ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی دین پر عمل کرنے میں جو دشواریاں، آزمائشیں اور مشکلات پیش آتی ہیں۔
- 2 اس سے مراد دنیا وآخرت کے وہ راستے ہیں جن پر چل کر انسان کو اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔
- 3 احسان کا مطلب ہے اللہ کوحاضر ناظر جان کر ہرنیکی کےکام کو اخلاص کے ساتھ کرنا، سنت نبوی (صلى الله عليه وسلم) کے مطابق کرنا، برائی کے بدلے میں برائی کے بجائے حسن سلوک کرنا، اپنا حق چھوڑ دینا اور دوسروں کو ان کے حق سے زیادہ دینا۔ یہ سب احسان کےمفہوم میں شامل ہیں۔
29:69 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:69
Al-Mukhtasar
69- اور جن لوگوں نے ہماری رضا کی خاطر اپنے نفسوں سے جہاد کیا، ہم انھیں ضرور سیدھی راہ کی توفیق دیں گے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنی مدد و نصرت اور ہدایت دينے میں نیکوکاروں کے ساتھ ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 404
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 404
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 405
آیت 29:69 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:69 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 29:69 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 404 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 404 · نسخ مصحف (612 صفحات): 405.
آیت 29:69 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 29:69 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:69: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:69 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:69 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,409 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:69 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:69 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔