سورۃ الاعراف 7:105 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 105 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1059، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 164 پر ہے۔
حَقِيقٌ عَلَىٰٓ أَن لَّآ أَقُولَ عَلَى ٱللَّهِ إِلَّا ٱلۡحَقَّۚ قَدۡ جِئۡتُكُم بِبَيِّنَةٖ مِّن رَّبِّكُمۡ فَأَرۡسِلۡ مَعِيَ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ
میرے لیے یہی شایان ہے کہ بجز سچ کے اللہ کی طرف کوئی بات منسوب نہ کروں، میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑی دلیل بھی ﻻیا ہوں1 ، سو تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جو اس بات کی دلیل ہے کہ میں واقعی اللہ کی طرف سے مقرر کردہ رسول ہوں ۔ اس معجزے اور بڑی دلیل کی تفصیل بھی آگے آرہی ہے ۔
- 2 بنی اسرائیل ، جن کا اصل مسکن شام کا علاقہ تھا، حضرت یوسف (عليه السلام) کے زمانے میں مصر چلے گئے تھے اور پھر وہیں کے ہوکر رہ گئے ۔ فرعون نے ان کو غلام بنا لیا تھا اور ان پر طرح طرح کے مظالم کرتا تھا، جس کی تفصیل پہلے سورۂ بقرہ میں گزر چکی ہے اور آئندہ بھی آئے گی۔ فرعون اور اس کے درباری امراء نے جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی دعوت کو ٹھکرا دیا تو حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے فرعون سے یہ دوسرا مطالبہ کیا کہ بنی اسرائیل کو آزاد کردے تاکہ یہ اپنے آبائی مسکن میں جا کر عزت و احترام کی زندی گزاریں اور اللہ کی عبادت کریں۔
7:105 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:105
Al-Mukhtasar
105- موسیٰ علیہ السلام نے کہا: جب میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا ہوں تو پھر میرے شایانِ شان یہی ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں صرف حق بات کروں۔ میں تمھارے پاس واضح دلائل لایا ہوں جو میری صداقت اور اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ میں اپنے رب کی طرف سے تمھاری طرف بھیجا گیا ہوں، لہٰذا تم نے بنی اسرائیل کو جس غلامی اور قہر و غضب میں قابو کر رکھا ہے، اس سے انھیں آزاد کر کے میرے ساتھ بھیج دو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 164
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 164
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 165
آیت 7:105 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:105 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:105 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 164 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 164 · نسخ مصحف (612 صفحات): 165.
آیت 7:105 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 7:105 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:105: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:105 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:105 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,059 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:105 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:105 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔