مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:165 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 165 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1119، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 172 پر ہے۔

فَلَمَّا نَسُواْ مَا ذُكِّرُواْ بِهِۦٓ أَنجَيۡنَا ٱلَّذِينَ يَنۡهَوۡنَ عَنِ ٱلسُّوٓءِ وَأَخَذۡنَا ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ بِعَذَابِۭ بَـِٔيسِۭ بِمَا كَانُواْ يَفۡسُقُونَ

سو جب وه اس کو بھول گئے جو ان کو سمجھایا جاتا تھا1 تو ہم نے ان لوگوں کو تو بچا لیا جو اس بری عادت سے منع کیا کرتے تھے اور ان لوگوں کو جو کہ زیادتی کرتے تھے ایک سخت عذاب میں پکڑ لیا اس وجہ سے کہ وه بےحکمی کیا کرتے تھے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی وعظ ونصیحت کی انہوں نے کوئی پرواہ نہیں کی اور نافرمانی پر اڑے رہے ۔
  2. 2 یعنی وہ ظالم بھی تھے، اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں کا ارتکاب کرکے انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور انہیں جہنم کا ایندھن بنا لیا اور فاسق بھی، کہ اللہ کے حکموں سے سرتابی کو انہوں نے اپناشیوہ اور وطیرہ بنا لیا ۔

7:165 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:165 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:165

Al-Mukhtasar

165- پھر جب ان نافرمانوں نے نصیحت کرنے والوں کی نصیحت کو نظر انداز کر دیا اور گناہ سے باز نہ آئے تو ہم نے ان لوگوں کو عذاب سے بچا لیا جو انھیں گناہ سے منع کرتے تھے اور ان لوگوں کو سخت عذاب کے ساتھ پکڑ لیا جو ہفتے کے دن شکار کر کے ظلم و زیادتی کرتے تھے کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے نکل کر گناہوں پر اڑے ہوئے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
172
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
172
نسخ مصحف (612 صفحات)
173
آیت 7:165 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:165 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:165 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 172 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 172 · نسخ مصحف (612 صفحات): 173.

آیت 7:165 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 7:165 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:165: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:165 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:165 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,119 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:165 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:165 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play