سورۃ الاعراف 7:17 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 971، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 152 پر ہے۔
ثُمَّ لَأٓتِيَنَّهُم مِّنۢ بَيۡنِ أَيۡدِيهِمۡ وَمِنۡ خَلۡفِهِمۡ وَعَنۡ أَيۡمَٰنِهِمۡ وَعَن شَمَآئِلِهِمۡۖ وَلَا تَجِدُ أَكۡثَرَهُمۡ شَٰكِرِينَ
پھر ان پر حملہ کروں گا ان کے آگے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی اور ان کی داہنی جانب سے بھی اور ان کی بائیں جانب سے بھی1 اور آپ ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائیے گا۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 مطلب یہ ہے کہ ہر خیر اور شر کے راستے پر میں بیٹھوں گا۔ خیر سے ان کو روکوں گا اور شر کو ان کی نظروں میں پسندیدہ بناکر ان کو اختیار کرنے کی ترغیب دوں گا۔
- 2 ”شَاكِرِينَ“ کے دوسرے معنی مُوَحِّدِينَ کے کئے گئے ہیں۔ یعنی اکثر لوگوں کو میں شرک میں مبتلا کردوں گا۔ شیطان نے اپنا یہ گمان فی الواقع سچا کر دکھایا «وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمْ إِبْلِيسُ ظَنَّهُ فَاتَّبَعُوهُ إِلا فَرِيقًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ» (سورة سبأ: 20) ”شیطان نے اپنا گمان سچا کر دکھایا، اور مومنوں کے ایک گروہ کو چھوڑ کر سب لوگ اس کے پیچھے لگ گئے“۔ اسی لئے احادیث میں شیطان سے پناہ مانگنے کی اور قرآن میں اس کے مکر وکید سے بچنے کی بڑی تاکید آئی ہے۔
7:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:17
Al-Mukhtasar
17- پھر میں انھیں گمراہ کرنے کے لیے ہر طرف سے ان پر حملہ آور ہوں گا، آخرت کی ناقدری اور دنیا کا شوق و رغبت ان کے دلوں میں ڈالوں گا اور شبہات پیدا کرنے اور نفسانی خواہشات کو خوشنما بنا کر پیش کرنے کا حربہ استعمال کروں گا۔ اے میرے رب! تو ان میں سے اکثر کو اپنا شکر گزار نہ پائے گا کیونکہ میں کفر سے انھیں ایسی امیدیں دلاؤں گا کہ وہ سب کچھ بھول جائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 152
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 152
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 153
آیت 7:17 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:17 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:17 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 152 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 152 · نسخ مصحف (612 صفحات): 153.
آیت 7:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 7:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:17: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 971 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:17 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔