سورۃ الاعراف 7:185 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 185 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1139، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 174 پر ہے۔
أَوَلَمۡ يَنظُرُواْ فِي مَلَكُوتِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا خَلَقَ ٱللَّهُ مِن شَيۡءٖ وَأَنۡ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ قَدِ ٱقۡتَرَبَ أَجَلُهُمۡۖ فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ
اور کیا ان لوگوں نے غور نہیں کیا آسمانوں اور زمین کے عالم میں اور دوسری چیزوں میں جو اللہ نے پیدا کی ہیں اور اس بات میں کہ ممکن ہے کہ ان کی اجل قریب ہی آ پہنچی ہو1 ۔ پھر قرآن کے بعد کون سی بات پر یہ لوگ ایمان ﻻئیں گے؟2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 مطلب یہ ہے کہ ان چیزوں پر بھی اگر یہ غور کریں تو یقیناً یہ اللہ پر ایمان لے آئیں، اس کے رسول کی تصدیق اور اس کی اطاعت اختیار کرلیں اور انہوں نے جو اللہ کے شریک بنا رکھے ہیں، انہیں چھوڑ دیں اور اس بات سے ڈریں کہ انہیں موت اس حال میں آجائے کہ وہ کفر پر قائم ہوں۔
- 2 ”حَدِيثٌ“ سے مراد یہاں قرآن کریم ہے ۔ یعنی نبی (صلى الله عليه وسلم) کے انذار وتہدید اور قرآ ن کریم کے بعد بھی اگر یہ ایمان نہ لائیں تو ان سے بڑھ کر انہیں ڈرانے والی چیز اور کیا ہوگی جو اللہ کی طرف سے نازل ہو اور پھر یہ اس پر ایمان لائیں؟
7:185 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:185
Al-Mukhtasar
185- کیا یہ لوگ عبرت کی نگاہوں سے آسمانوں اور زمین میں اللہ تعالیٰ کی بادشاہت نہیں دیکھتے اور ان میں اللہ کے پیدا کیے ہوئے حیوانات اور نباتات وغیرہ نہیں دیکھتے؟ اور کیا وہ اپنی عمروں کی طرف نہیں دیکھتے کہ ہوسکتا ہے ان کے ختم ہونے کا وقت قریب ہو تو وہ مہلت ختم ہونے سے پہلے پہلے توبہ کر لیں۔ اگر وہ قرآن اور اس میں مذکور وعدہ وعید پر ایمان نہیں لاتے تو اس کے علاوہ کس کتاب پر ایمان لائیں گے؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 174
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 174
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 175
آیت 7:185 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:185 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:185 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 174 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 174 · نسخ مصحف (612 صفحات): 175.
آیت 7:185 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 7:185 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:185: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:185 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:185 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,139 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:185 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:185 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔