مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:190 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 190 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1144، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 175 پر ہے۔

فَلَمَّآ ءَاتَىٰهُمَا صَٰلِحٗا جَعَلَا لَهُۥ شُرَكَآءَ فِيمَآ ءَاتَىٰهُمَاۚ فَتَعَٰلَى ٱللَّهُ عَمَّا يُشۡرِكُونَ

سو جب اللہ نے دونوں کو صحیح سالم اوﻻد دے دی تو اللہ کی دی ہوئی چیز میں وه دونوں اللہ کے شریک قرار دینے لگے1 ، سو اللہ پاک ہے ان کے شرک سے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 شریک قرار دینے سے مراد یا تو بچے کا نام ایسا رکھنا ہے، مثلاً امام بخش، پیراں دتہ ، عبد شمس، بندۂ علی، وغیرہ، جس سے یہ اظہار ہوتا ہو کہ یہ بچہ فلاں بزرگ، فلاں پیر کی (نعوذ باللہ) نظر کرم کا نتیجہ ہے۔ یا پھر اپنے اس عقیدے کا اظہار کرے کہ ہم فلاں بزرگ یا فلاں قبر پر گئے تھے جس کے نتیجے میں یہ بچہ پیدا ہوا ہے۔ یا کسی مردہ کے نام کی نذر نیاز دے یا بچے کو کسی قبر پر لے جاکر اس کا ماتھا وہاں ٹکائے کہ ان کے طفیل بچہ ہوا ہے۔ یہ ساری صورتیں اللہ کا شریک ٹھہرانے کی ہیں، جو بدقسمتی سے مسلمان عوام میں بھی عام ہیں۔ اگلی آیات میں اللہ تعالیٰ شرک کی تردید فرما رہا ہے ۔

7:190 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:190 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:190

Al-Mukhtasar

190- پھر جب اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کی دعا قبول کر لی اور ان کی دعاؤں کے مطابق انھیں صحیح سالم بیٹا عطا کر دیا تو وہ دونوں اللہ کی عطا و عنایت میں اس کے شریک ٹھہرانے لگے۔ انھوں نے اپنے بیٹے کو اللہ کے سوا غیروں کا عبد (بندہ) بنا دیا اور اس کا نام عبدالحارث رکھا، حالانکہ اللہ تعالیٰ ہر شریک سے بلند تر اور پاک ہے۔ وہ ربوبیت و الوہیت میں یکتا اور منفرد ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
175
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
175
نسخ مصحف (612 صفحات)
176
آیت 7:190 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:190 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:190 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 175 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 175 · نسخ مصحف (612 صفحات): 176.

آیت 7:190 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 7:190 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:190: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:190 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:190 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,144 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:190 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:190 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play